कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تکمیلِ قرآن کی سعادت اور اہلِ محلہ کی محبتیں

تحریر:محمد عادل ارریاوی

رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور مغفرتوں کا مقدس مہینہ ہے اس بابرکت مہینے میں اللہ ربّ العزت اپنے بندوں کو عبادت قرآن کریم سے تعلق اور نیکیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے بے شمار مواقع عطا فرماتا ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اس مہینے میں قرآن کریم کی خدمت اور تراویح میں اس کی تلاوت کی سعادت نصیب ہوتی ہے۔
اللہ ربّ العزت کا بے پایاں فضل و کرم ہے کہ گزشتہ شب مجھے آٹھویں مرتبہ نماز تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل کی سعادت حاصل ہوئی یہ میرے لیے انتہائی عظیم اعزاز اور قابل شکر نعمت ہے الحمدللہ جب سے اللہ تعالیٰ نے حفظ قرآن کی دولت سے نوازا ہے تب سے ہر سال رمضان المبارک میں تراویح کے ذریعے قرآن کریم سنانے کا شرف حاصل ہوتا رہا ہے اور اس سال بھی اسی سعادت سے بہرہ مند ہوا تکمیل قرآن کے بعد معمول کے مطابق تقریباً آدھا گھنٹہ ناچیز نے مختلف اہم دینی موضوعات پر گفتگو کی جن میں فضیلت قرآن شب قدر کی عظمت و برکت اور والدین کی خدمت و اطاعت کی اہمیت جیسے عنوانات شامل تھے اس کے بعد مسجد کے معزز امام صاحب حافظ ریاض الدین صاحب نے نہایت مختصر مگر جامع اور مؤثر نصیحت فرمائی ان کی پُراثر گفتگو کے بعد انہی کے ہاتھوں اجتماعی دعا ہوئی اور یوں یہ بابرکت مجلس اپنے اختتام کو پہنچی۔ یہ بھی اللہ ربّ العزت کا خاص کرم ہے کہ پورے رمضان المبارک میں الحمدللہ ایک بھی تراویح قضا نہیں ہوئی یہ اللہ ربّ العزت کی خصوصی توفیق اور مہربانی ہے جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
جہاں مجھے تراویح پڑھانے کے لیے قیام کا موقع ملا وہاں کے لوگ حقیقتاً نہایت نیک دل خوش اخلاق محبت کرنے والے اور مخلص ہیں وہ ہمیشہ خیریت دریافت کرتے خندہ پیشانی سے ملتے اور بے حد عزت و محبت سے پیش آتے تھے ہم نے وہاں ایک ماہ قیام کیا لیکن ہمیں ہرگز اجنبیت کا احساس نہیں ہوا اگرچہ ماحول ہمارے لیے نیا تھا مگر وہاں کے لوگوں کی محبت خلوص اور اپنائیت نے ہمیں ایسا احساس دلایا جیسے ہم اپنے ہی لوگوں کے درمیان ہوں وہاں کا ماحول بھی نہایت خوبصورت تھا سب لوگوں کا مسکراتے چہروں کے ساتھ ملنا آپس میں بیٹھ کر دین و دنیا کی باتیں کرنا ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا یہ سب لمحات دل میں ایک خاص جگہ بنا گئے ہیں۔
آج جب واپسی کا وقت آیا تو دل واقعی بہت اداس تھا سب حضرات سے محبت بھرے انداز میں ملاقات ہوئی اور کئی احباب تو ہمیں رخصت کرنے کے لیے بس اسٹیشن تک بھی تشریف لائے سچ کہوں تو جہاں ایسا پاکیزہ ماحول اور ایسے مخلص و محبت کرنے والے لوگ مل جائیں وہاں سے واپس آنا انسان کے لیے بہت مشکل ہو جاتا ہے دل تو چاہتا ہے کہ وہیں رہا جائے مگر زندگی کی اپنی مجبوریوں اور ذمہ داریوں کے باعث واپس لوٹنا بھی ضروری ہوتا ہے کیونکہ انسان ہمیشہ ایک جگہ قیام نہیں کر سکتا آخر میں دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہوں کہ اللہ ربّ العزت ان تمام محبین مخلص احباب اور اہلِ محلہ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے ان کے گھروں میں ہمیشہ خوشیاں برکتیں اور راحتیں نازل فرمائے اور دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے آمین ثم آمین یا ربّ العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے