किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

توبہ فاطمہ ، محمّد جواد الدین قاضی ،محمّد فوضوع الدین نے اپنے زندگی کا پہلا روزہ رکھا

ناندیڑ24 مارچ(راست)ڈاکٹر قاضی فصیح الدین ظہورالدین (ایسوسی ایٹ پروفیسر جے ایس پی ایم یونیورسٹی پونے) ماتوشری انجینئرنگ کالج این ایس این ڈی کے سابق ڈین کی دختر توبہ فاطمہ عمر6 سال ، فرزند محمّد جواد الدین قاضی عمر8 سال اور محمّد فوضوع الدین نے محض 12 سال کی عمر میں اپنے زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر ایمانی جذبے کا مظاہرہ کیا۔اس خاص موقع پر ایم جی آر گارڈن میں ایک پُروقار دعوتِ افطار اور روزہ رکھائی تقریب منعقد کی گئی جس میں رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ تقریب میں تینو ںروزداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی گلپوشی کی گئی اور انہیں دعاؤں سے نوازا گیا۔ اس ایمانی جذبے کو دیکھتے ہوئے حاضرین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ کم عمری میں روزہ رکھنے کا عزم اور دین سے محبت کا یہ مظاہرہ سب کے لیے قابلِ ستائش ہے ۔ ہمت اور حوصلے کو سراہا اور کہا کہ معصوم بچے اپنی کم عمری کے باوجود عبادت کا جو شوق ظاہر کیا ہے وہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال ہے۔ اس موقع پرقاضی ظہور الدین (ریٹائرڈ گورنمنٹ سروس ہیڈ کلرک محکمہ آبپاشی اور محترمہ نکہت زرین ریٹائرڈ ایچ ایم، مدینۃ العلوم پرائمری اسکول کے پوترے اور پوتی ہیں۔

دعاگو دادا دادی اور رشتہ دار دوست

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے