कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تنظیم رہنمائے کارواں کنوٹ کی جانب سے 33 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

ناندیڑ۔1مارچ (فیروزخان) تنظیم رہنمائے کارواں کی کنوٹ کی جانب سے ہر سال کی امسال بھی 12 ویں مرتبہ شہر کے این کے گارڈن گو کندا روڈ کنوٹ میں 33 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ کارواں کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب لینے کا مقصد ضرورت مند اور غریب افراد کی شادی سادگی سے ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و اسلام کی سنت کو زندہ کر سکیں۔

واضح ہوکہ امسال اجتماعی شادیوں کا نظم 1 مارچ 2024ء بروز جمعہ بمقام این کے گارڈن گو کندا روڈ کنوٹ میں رکھا گیا ہے۔

 اس اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر مفتی اعظم صاحب قاسمی، قاضی شبیر الدین، مفتی فیروز صاحب، مفتی تنویر صاحب، سابق ایم ایل اے پردیپ نائیک، سابق نگر ادھیش عیسئ خان، سابق چیرمین حاجی نثار خان ،سابق ضلع پریشد ذمہ دار پرکاش گببر راٹھور، سابق چیرمین ارون اڈنے، سابق چیرمین کے ماروتی،این سی پی کے ذمہ دار را راہول نائیک، نگر سیوک ظہیر خان،کے علاوہ تنظیم رہنمائے کاروا کنوٹ کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی کے علاوہ دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ و ہی نکاح با برکت ہے جو بے جا رسومات اور لین دین و اسراف سے خالی ہو۔ نکاح جیسی بابرکت چیز کو آج مسلم معاشرے کے اندر ایک بوجھ محسوس کیا جارہا ہے۔ مفتیان نے فرمایا کہ نکاح کو آسان بناؤ اور زنا کے قریب

بھی نہ جاؤ لیکن آج افسوس کی بات ہے کہ مسلم معاشرے میں بڑھتے ہوئے رسومات اور لین دین گھوڑے جوڑے کی لعنت کے سبب غریب لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ ایک سنگین صورت حال اختیار کر تا جارہا ہے۔اس اجتماعی شادیوں کے پروقار تقریب میں حجاب و قبول کی کاروائی قاضی شبیر الدین نے انجام دیئے۔

اجتماعی شادیوں کے پروقار تقریب کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے عبدالچاوش نے میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ کنوٹ میں پچھلے 12 سالوں سے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاررہا ہے اور اب تک 480 سے زائد شادیاں انجام دی جاچکی ہیں۔انشاء اللہ اس طرح کی مزید رفاہی و سماجی خدمت کو انجام دیتے رہے گے۔واضح ہوکہ اس اجتماعی شادیوں کی تقریب میں چکن والے کی طرف سے چکن گوشت کی سپلائی مفت کی گی۔اسی طرح فرنیچر والوں کی طرف سے 33 جوڑوں کے لیے پلنگ دیئے گئے۔پانی کا نظم مسجد عمر کی طرف سے کیا گیا۔شاہی ٹکڑا میٹھا مسجد قباء کی طرف سے انتظام کیا گیا۔محمد یوسف باغبان کی طرف سے ادرک لہسن دیا گیا۔حاجی بلال بھائی بڈ گزر کی طرف سے قرآن پاک کا تحفہ دیا گیا۔سید بابا سید شمشو الدین کی طرف سے بہشت زیور 33 جوڑوں کو دیا گیا۔اسی طرح تنظیم رہنمائے کاروا کنوٹ کے نوجوان کی طرف سے مختلف سماجی خدمات کو انجام دیا گیا۔واضح ہوکہ یہ اجتماعی شادیوں کی تقریب علماء کرام و حفاظ کی زیر نگرانی میں منعقد کی جاتی ہیں۔

اخیر میں مولانا موصوف نے دعائیں فرمائی۔اس پر وقار تقریب میں تمام مہمانان کے لئے پر تکلف دعوت طعام کا نظم کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے