किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تمام ملی ، سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں سے اور اہل محلہ بالخصوص نوجوانوں سے عاجزانہ التماس

از قلم محمد سرور شریف
ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز ، پربھنی
9960451708

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آج مورخہ 28 مارچ بروز جمعہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے ایک خصوصی اپیل وقف ترمیمی بل 25۔2024 کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے سے متعلق جاری کی گئی ہے جس میں تمام مصلیان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ کو آنے سے قبل اپنے گھر سے داہنے ہاتھ پر کالے فیتے باندھ کر آئے لیکن ہو سکتا ہے کہ تمام مصلیان کو یہ کالے پٹیاں دستیاب نہ ہو اس لیے ہماری تمام ملی ، سماجی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں اور بالخصوص اہل محلہ اور نوجوانوں سے گزارش ہےکہ وہ کالے فیتوں کا نماز جمعہ سے قبل انتظام کریں ، اس کو خرید کر اپنے محلے کی مسجد کے سامنے لوگوں کے سیدھے ہاتھ پر اس کالی پٹی کو باندھے اور بعد نماز جمعہ یہ کالے فیتے باندھے ہوئی گروپ فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کریں ، امید ہے آپ ہماری تحریر کو پڑھ کر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ہمارے اکابرین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون دیں گے اور اپنے عمل سے حکومت وقت کو یہ بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں ، ہمیں احساس ہے آپ نے 27 ویں شب تلاش شب قدر کی غرض سے رات تمام عبادت کی ہیں اور نیند کا تقاضہ ہے لیکن اگر ہم 10بجے تک آرام کرکے اپنے اپنے محلوں میں اس کام میں لگ جائے تو امید ہے ان شاءاللہ وقف ترمیمی بل کے خلاف یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوں گی اور ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کے یہ احتجاج پر امن اور خاموش احتجاج ہے اللہ تعالی ہم سب کو اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میدان عمل میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ar Arabic en English hi Hindi mr Marathi ur Urdu