कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تقریب رسم اجرا’’ میری سرگزشت‘‘

ناندیڑ:3؍مارچ ( نمائندہ اعتبار)شعبہ اردو نیتاجی سبھاش چندر بوس آرٹس کامرس ا ینڈ سائنس کالج ناندیڑ کے زیر اہتمام بتاریخ 3مارچ 2023 بروز اتوار صبح 11 بجے ICTہال این ایس بی کالج میں ڈاکٹر سجاد احمد خان (سابق صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ) کی تصنیف ’’ میری سرگزشت ‘‘ کی رسم اجراءبدست و زیر صدارت پروفیسر مجید بیدار ( سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی حیدراباد) عمل میں آئی۔ جبکہ بطور مہمانان خصوصی الحاج کمال الدین صدیقی ( ماہر تعلیم) ، ڈاکٹر سید شجاعت علی ( سابق پرنسپل ایچ جے تھیم کالج جلگاؤں)، پروفیسر سعد الدین صدیقی (سابق صدر شعبہ انگریزی این ایس بی کالج ناندیڑ )، مفتی مرتضی رضوی مصباحی ( بانی و ناظم دارالعلوم چشتیہ نوریہ ناندیڑ) تھے ۔اس موقع پر کالج ہذا کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر ایم وائی کلکرنی بھی موجود تھے۔ صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ ڈاکٹر ارشاد احمد خان کو ان کی تصنیفی ، تالیفی اور تنقیدی خدمات کے اعتراف میں انجمن علم وادب شکاگو امریکہ اور ساؤتھ ایشین کلچرل سوسائٹی شکاگو امریکہ کی جانب سے2022-23کا بین الاقوامی ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔اس موقع پر ناندیڑ کے مشہور ومعروف شعراءجناب محمود علی سحر ، جناب سہیل احمد صدیقی، جناب غالب عاصی اور جناب علیم اسرار کو ان کی شعری خدمات اور ڈاکٹر رفیع الدین ناصر ( صدر شعبہ نباتیات آزاد کالج اورنگ آباد) کو سائنسی خدمات کے اعتراف میں شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔قبل ازیں ڈاکٹر ارشاد احمد خان صدر شعبہ اردو نے اس تقریب کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے شعبہ اردو کی جانب سے منعقدہ پروگراموں کی تفصیلات پیش کیں ۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید نور الامین ( اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو شاردا مہاودیالیہ پربھنی) نے بحسن وخوبی انجام دیئے ۔ڈاکٹر ارشاد احمد خان (صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ )نے کالج ہذا کے صدر، پرنسپل، مہمانان خصوصی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے