कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیم کے ساتھ تفریح موئیدالمسلمین پرائمری اسکول کی کامیاب تعلیمی سیر

پربھنی :16؍دسمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)مویدالمسلمین پرائمری اسکول، کچھی بازار پربھنی کی جانب سے طلبہ کی ذہنی تازگی، عملی مشاہدہ اور باہمی میل جول کے فروغ کے مقصد سے ایک بامقصد تعلیمی سیر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تعلیمی سیر بتاریخ 13 دسمبر بروز سنیچر صبح 9 بجے مویدالمسلمین پرائمری اسکول سے بمقام سر دیش پانڈے ہرڈا پارٹی گارڈن، پاتھری روڈ، پربھنی کے لیے روانہ ہوئی ۔اس پکنک میں جماعت اول و دوم کے 216 طلبہ نے شرکت کی۔ پکنک کی نگرانی اور انتظام انچارج حبیب عالم سر اور عبدالماجد سر نے بحسن و خوبی انجام دیا، جبکہ اساتذہ کی ٹیم نے بھرپور تعاون پیش کیا۔پکنک کے دوران بچوں کے لیے میجک شو اور کٹ پتلی (پپٹ) شو کا اہتمام کیا گیا، جس سے طلبہ بے حد محظوظ ہوئے۔ اس کے علاوہ بچوں نے گھوڑا گاڑی اور بیل گاڑی کی سواری کا بھی لطف اٹھایا، جس نے پکنک کو مزید یادگار بنا دیا۔طلبہ کے لیے ناشتے میں تازہ پھل اور پوہے دیے گئےجبکہ کھانے میں ہرڈا، گول گپے ، گنے کارس اور پورن پوری فراہم کئےگئے۔ کھانے پینے کے تمام انتظامات صفائی اور معیار کو ملحوظ رکھتے ہوئے کیے گئے۔بچوں کی حفاظت، نظم و ضبط اور سہولت کا خاص خیال رکھا گیا۔ طلبہ میں خوشی، جوش و خروش اور مسکراہٹیں نمایاں تھیں۔ آخر میں اساتذہ نے اس کامیاب تعلیمی سیر کو طلبہ کے لیے نہایت مفید، خوشگوار اور یادگار قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے