किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیم کی اہمیت و افادیت

از : عثمان باشاہ
ڈائریکٹر پرائمری اسکول ٹیچرس کو آپریٹیوسوسائٹی، گلبرگہ
مو بائل نمبر:9945365014

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنا نائب یا خلیفہ بنا کر اسے اشرف المخلوقات کا درجہ عطاءکیا ہے۔ انسان کا تمام مخلوقات میں اشرف ہونے کی بڑی وجہ یہی ہے کہ حضرت انسان سمجھ ، سوچ، بول اور لکھنے کی صلاحیت سے متصف ہوتا ہے۔ اسکے باوصف خدائے تعالیٰ نے انسان کی تعلیمی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے قرآن کی پہلی آیت” اقرائ“ سے قرآن مجید کی شروعات کی ہے۔
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ فی زمانہ تعلیم کی اہمیت وافا دیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چونکہ تعلیم انسان کی زندگی میں روشنی کی طرح ہے۔ جس سے جہالت کے اندھیروں کو دور کیا جا سکتاہے۔ تعلیم انسان کو ترقی، شعور اور فلاح کا راستہ بتاتی ہے۔ تعلیم صرف ایک شخصیت کو ہی نہیں نکھارتی بلکہ تعلیم انسان کو سوچنے، سمجھنے ، فیصلہ کرنے اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت عطا کرتی ہے۔
ظاہر سی بات ہے کہ ایک تعلیم یافتہ شخص اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی میں کا میابی سے ہمکنار ہوتا ہے۔ اپنے فرائض منصبی سے وہ بہ خوبی واقف ہوتا ہے۔ اور اپنے ساتھیوں اور دیگر احباب کے ساتھ حسن سلوک اور خوش سلیقگی کا رویہ اور برتاؤ رکھتا ہے۔ تعلیم سے انسانی زندگی پر اعتماد بنتی ہے۔ اور آنے والے دنوں کے تقاضوں کا وہ اچھی طرح سے مقابلہ کر سکتا ہے۔
تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے آقائے نامدار حضرت محمد ﷺنے کہا تھا کہ ”علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ “
سر سید احمد خان نے ایک جگہ تحریر فرمایا ہے کہ ”قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے۔ جب تک ہم تعلیم کو اپنا شعار نہ بنائیں گے ہم کہیں ترقی نہیں کر سکتے۔“ جبکہ مولانا الطاف حسین حالی کہتے ہیں کہ ” قوموں کی فلاح کا انحصارتعلیم پر ہے اور جہالت ہی زوال کا سبب بنتی ہے۔“
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال نے تعلیم یافتہ افراد کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کیا خوب کہا تھا کہ
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
مندر جہ بالا اقوال کی روشنی میں یہ بات کھل کر واضح ہوتی ہے کہ تعلیم کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ تعلیم کو حاصل کرنے کے لیے دنیا کی مسافتیں اورصعوبتوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ یقیناً علم دولت سے بڑی چیز ہے۔ اور یہ بات بھی طئے ہے کہ قوموں اور ملت کی فلاح اور ترقی کا دارو مدار تعلیم سے ہی ہے۔
سماج و معاشرے کی ترقی میں بھی تعلیم کا اہم رول ہوتا ہے۔ ایک تعلیم یافتہ قوم و معاشرہ اور سماج ہی ترقی کے زینے طئے کرتا ہے۔ جن ممالک نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھا اور اسکے فروغ میں کوشاںرہے وہی ممالک آج ترقی یافتہ کہلاتے ہیں ۔ آج امریکہ سوپر پاور ملک کہلاتا ہے اسکی وجہ بھی تعلیم ہی ہے۔ اگر تعلیم صفحہ ¿ ہستی سے مٹادی جائے تو انسانیت کی صحیح انداز میں بقاءممکن نہیں۔ اگر سماج تعلیم یافتہ نہ ہو تو بہت ممکن ہے کہ سماج میں غربت،بے روزگاری ، جرائم اور بدا منی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
بہرکیف آخر میں یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ تعلیم انسان کی زندگی کا زیور ہے۔ جو اسے جہالت، تعصب ،ظلم اور محرومی سے دور کرتا ہے۔ ہر فرد اور ہر قوم کے لیے آج ناگزیر ہے کہ وہ اپنے آپ کو تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کریں۔ اور آج تعلیم کو اولین ترجیح بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ آج ناگزیر ہے۔ تعلیم نہ صرف دنیا میں انسان کو کا میابی سے ہمکنار کراتی ہے بلکہ تعلیم کی روشنی میں وہ اپنی عملی زندگی کو سدھارسکتا ہے جس سے اسکی آخرت کے سنورنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ ایک پر امن ، اور بااخلاق معاشرے کی تشکیل ہو تو ہمیں چاہیے کہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھیں اور تعلیم کو اپنی اولین ترجیح میں شامل کریں۔ اور اس تگ و دو میں لگ جائیں کہ ہر فرد کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے