कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیم ڈگری نہیں بلکہ شخصیت سازی کا عمل ہے

موٹیویشنل اسپیکر محمد عارف شیخ کا خطاب

پربھنی: 15؍ستمبر(راست) انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن، پربھنی میں 13 ستمبر کو ایک شاندارپروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ناندیڑ کے موٹیویشنل اسپیکر محمد عارف شیخ نے طلبہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ، طلبہ و طالبات موجود تھے۔ محمد عارف شیخ نے اپنے خطاب میں طلبہ کی تعلیمی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اُنہیں کامیابی کی طرف رہنمائی فراہم کی۔ اُنہوں نے خاص طور پر اساتذہ کی اہمیت اور ادب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ استاد طلبہ کی زندگی کے معمار ہوتے ہیں، ایک اچھا استاد نہ صرف تعلیم دیتا ہے بلکہ کردار سازی بھی کرتا ہے، استاد کا احترام طلبہ کی کامیابی کی بنیاد ہے، جو طلبہ اپنے استاد کی عزت اور قدر کرتے ہیں وہی حقیقی علم حاصل کرتے ہیں، تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ شخصیت سازی کا عمل ہے، علم کا مقصد انسان کو شعور اور ذمہ داری کے احساس سے آراستہ کرنا ہے، وقت کی پابندی، محنت اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی ضمانت ہیں اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں ان اوصاف کو جگہ دیں، ملک کی ترقی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اس لیے طلبہ کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیمی زندگی کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صلاحیتوں کو قوم و ملت کے لیے استعمال کریں۔ طلبہ نے محمد عارف شیخ کے اس پرمغز خطاب کو بڑی توجہ سے سماعت کیا اور نہایت محظوظ ہوئے۔ واضح رہے کہ یووا دشا فاؤنڈیشن نے حال ہی میں طلبہ، سرپرستوں اور اساتذہ میں شعور بیداری کے لیے موٹیویشنل پروگرامز کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ نئی نسل کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ محمد عارف شیخ نے اپنے خطاب کے آخر میں یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ طلبہ کی رہنمائی کے لیے ہمیشہ تیار ہیں اور تعلیمی شعور کو اجاگر کرنے کے اس مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیم اور کردار سازی کے ذریعے ہی ایک مضبوط قوم کی تعمیر ممکن ہے۔ تعلیمی اداروں اور اسکولوں کو دعوت دی گئی کہ وہ اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے موٹیویشنل اسپیکر محمد عارف شیخ (موبائل نمبر: 9595954348) سے رابطہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایسے پروگرام مستقبل میں مزید طلبہ کے لیے مفیدثابت ہوں گے اور اُنہیں اپنی زندگی کے مقاصد کے حصول میں عملی رہنمائی فراہم کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے