कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیم نفسیات کے بغیر شخصیت کی نشوونما اُدھوری ہیں

از قلم:- سید مستقیم سید منتطم
صدر مدرس ضلع پریشد اردوپرائمری اسکول اندرا آواس بیودہ پنچایت سمیتی دریاپور ضلع امراؤتی مہاراشٹر

تعلیم ایک طلباء کی خداداد صلاحیتوں کا بہترین ہم آہنگ ترقی پذیر نشوونما کا جاری وساری عمل ہے ۔نفسیات طلباء کا رویہ طلباء کے تجربات انکی شخصیت اور طرز عمل کا مطالعہ ہے ۔ طلبہ کے رویے طرز عمل برتاؤ کا جب تک آپ ایک بحیثیت معلم معاینہ اور تجزیہ نہیں کرسکتے آپ اپنے درس و تدریس کے عمل کو انجام تک نہیں پہنچا سکتے ہیں ۔ تعلیم کو مؤثر اور پروان چڑھانے کے لیے ان پہلوؤں کو مدنظر رکھا جانا لازمی ہے ۔کمرہ جماعت کا اپسی ربط درس و تدریس کو موثر بنانے کے لیے بہت ضروری اور لازمی ہے ۔ اور معلم کے لیے بھی طلبہ کے اپسی ربط کو جاننا بہت ضروری ہے۔کیونکہ طلبہ مختلف معاشی حالات مختلف گھریلو تربیت مختلف ذہانت اور مختلف جسمانی قوت کے حامل ہوتے ہیں ان سب باتوں کو مدنظر رکھ کر کمرہ جماعت کا اپسی ربط قائم کرنا لازمی ہے طلبہ کے رجحانات اور دلچسپی سے روشناس ہونا لازمی ہے ۔معلم کو چاہیے کہ طلبہ کے رجحانات اور دلچسپی کا باریک بینی سے طالعہ کریں ۔ جب تک بچے کی دلچسپی اور رویے کا علم نہیں ہوگا تعلیم تب تک موثر ثابت نہیں ہو سکتی مشکل عنوان اور مواد کو اسان بنا کر پیش کرنا بھی لازمی اور نہایت ہی ضروری ہے جب ایک معلم طلبہ کی تمام تر نفسیاتی صلاحیتوں سے واقف ہوگا تو ایک خوشگوار درس و تدریس کا ماحول درکار ہوگا جب ماحول تیار ہو جائے گا تو معلم کو چاہیے کہ تمام طلبہ کو ان کی ذہانت کو مد نظر رکھ کر اپنے عنوان کو جو وہ درس و تدریس میں استعمال کر رہا ہے اسان بنا کر پیش کریں تاکہ صد فیصد طلبہ اس سے واقف ہو اور فیضیاب ہوں۔اس طرح نفسیاتی تعلیم کے ذریعے شخصیات کی نشوونما پوری ہوتی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے