किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تعلیمی ویڈیو میکینگ مقابلے میں ملت کے چار اساتذہ کا تعلقہ سطح پر اعزاز

اکولہ:4؍اپریل (نمائندہ اعتبار) مہاراشٹر اسٹیٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ کونسل پونے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اکولہ اور محکمہ تعلیم ضلع پریشد اکولہ نے حال ہی میں تمام اساتذہ کے لیے ایک تعلیمی ویڈیو بنانے کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ جس میں ان اساتذہ کو ان کی بہترین اور معیاری تعلیمی سرگرمی کے لیے محکمہ تعلیم اکولہ نے ایک تعلقہ سطح کے پروگرام میں اعزاز سے نوازا گیا ۔جس میں ملت اردو ہائی اسکول آکولہ کے پرنسپل و ریاضی کے ماہر معلم محمد مبین الرحمان سر،سپروائزر اور انگریزی کے ماہر معلم اشتیاق حسین سر،انگلش ویڈیو کے ماہر معلم نعمان عابد اور ہائیر پرائمری اسکول کے تکنیکی معلم سید سہیل علی کو کھنڈیل وال انگلش اسکول اکولہ میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد سیکنڈری ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر سوچیتا پاٹیکر میڈیم پرائمری ایجوکیشن آفیسر رتن سنگھ پوار، ڈائٹ ایڈوکیٹ شیلیش پاٹل، ایڈوکیٹ رویندر سونونے، گروپ ایجوکیشن آفیسر شیام راوت، ایجوکیشن سب آفیسر دیپ مالا بھٹکر، ڈائیٹ پرنسپل رتن مالا کھڑکے، سینئر ایڈوکیٹ انکش پاٹل اور دیگر معززین موجود تھے۔ اس موقع پرملت ادارے کے سی ای او سرفراز نواز خان اور پرنسپل کوثر جہاں، یاسمین بانو، محمد افسر، محمد حسیب ریحانہ بی، فاطمہ انجم، نعمت علی سید مظہر ،محمد شکیل، شیخ ندیم، انیک ارشد، رضوان خان، فیاض انعامدار، تنویر احمد خان، محمد عابد، شکیلہ بیگم، شمائلہ انجم، کلپنا ساہو وندنا لونکر، محمد مجیب، اطہر احمد خان،عبدالمتین، انور بیگ، محمد اویس ،محمد علی، خورشید علی، افروزہ بانو، نیلوفر مہرین ،شعیبہ نور،اسماء پروین،کوثر امتیاز خان نزہت کوثر، مہناز علی، فرحت انجم، فرحت ترنم، صائمہ ثروت، نیلوفر صائمہ، شبنم بانو، ناہید ناز، سعدیہ انعامدار عطیہ پروین، سلمیٰ بانو، محمد فیاض، عبدالرازق، محمد اظہار احمد عبدالرشید،اکرامالدین،وسیم خان،عبدل شہاب ،محمد ثاقب، صوفی ،خان آصف خان عبدالغفار، ایاز خان قاضی اظہر ،مصیب جواد،نعیم خان اور دیگر ملازمین نے ان اساتذہ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے