कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تشدد کے باوجود 35 ہزار فلسطینیوں کی مسجد اقصی میں نماز تراویح

مقبوضہ بیت المقدس:12؍مارچ: پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل دوسرے روز بھی مسجد اقصی پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج اور پولیس کی طرف سے غنڈہ گردی اور پر تشدد ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں عشا اور تراویح کی با جماعت نماز ادا کی۔یروشلم کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں قابض فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر مسجد اقصی پر حملہ کر کے نمازیوں کو القبلی کے نماز گاہ سے باہر نکال دیا۔گذشتہ سوموار کو قابض فوج نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو زبردستی وہاں سے نکال دیا تھا۔یہ بات عینی شاہدین کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ قابض انٹیلی جنس نے اتوار کے روز الاقصی میں اعتکاف کرنے والوں کو فون کے ذریعے انتباہی پیغامات بھیجے اور انہیں وہاں سے نکل جانے کا کہا۔پیرکی شام 35 ہزار افراد نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تیرہویں شب کو مسجد الاقصی میں عشا اور تراویح کی نمازیں ادا کیں۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیلی غاصبانہ جارحیت فلسطینیوں کے خلاف غاصبانہ جرائم کے سلسلے میں ایک جرم اور سرخ لکیروں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملہ عبادت کی آزادی پر حملہ ہے اور قابض دشمن مسجد اقصی خلاف مسلسل جارحیت کا ذمہ دار ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے