किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک ِ طالبِ علم : تحریکی شخصیات (۱)لیونارڈ ڈاؤنچی(۲)تھامس ایلوایڈیسن (۳)البرٹ آئنسٹائن (۴)ھیلین آدمس کیلر (۵)لڈوگ بیتھوین ( قسط :6)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے قومی و بین الاقوامی شخصیتوں سے متعلق حیرت انگیز معلومات فراہم کی جارہی ہیں)

ترتیب: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( ناندیڑ)

٭٭٭٭٭
لیونارڈ ڈاؤنچی
لیونارڈ ڈاؤنچی 15؍ اپریل 1425ء میں فرانس کے ایک چھوٹے گاؤں ونچی میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کا خاندان خوش و خرم خاندان نہیں تھا۔اس کے باوجود بھی وہ بڑے ہوکر دُنیا کے عظیم ترین آرٹسٹ ( مصور؍تصاویر بنانے والے) بنے۔ جنھوں نے مونالیزا کی تصویر بنائی جس کی وجہ سے وہ پوری دُنیا میں مشہور ہوگئے، اس تصویر نے انھیں ایک پہچان دی۔ مونالیزا کی پینٹنگ ایک خاتون کی سادہ سی تصویر ہے جو بالکونی میں کھڑی ہوئی ہے۔ پیرس کے لوور میوزیم میں مصوری کے شائقین کی اکثریت اس پینٹنگ کو دیکھنے آتی ہے۔ ان کی تعداد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2006ء میں 8.3 بلین شائقین نے لوور میوزیم کا دورہ کیا۔ یہ سب لیونارڈو کے اس پُراسرار فن پارہ کو دیکھنے آئے تھے جو بلا مبالغہ دنیائے مصوری کا سب سے بہترین شاہکار قرار دیا جاتا ہے۔
( بحوالہ : منصف17 ؍ ستمبر 2011ء)
٭٭٭٭٭
تھامس ایلوایڈیسن
تھامس ایلوایڈیسن کی پیدائش 11؍ فروری 1847ء کو امریکہ میں ہوئی۔ انھوں نے رسمی تعلیم بہت کم پائی۔ دس سال کی قلیل عمر میں اپنے گھر ہی میں سائنسی تجربہ گاہ قائم کی۔ بارہ سال کی عمر میں ٹرین میں اخبار، ٹافی اور مٹھائی فروخت کرکے زندگی کی کفالت کی۔ آپ اوائل عمری میں ہی جزوی بہرے پن کا شکار ہوگئے۔ 37 سال کی عمر میں پہلی شریک حیات کی وفات ہوگئی۔ اُنھوں نے بے شمار چیزیں ایجاد کیں۔ کہا جاتا ہے کہ ’’ 1093‘‘ ایسی ایجادات ہیں جن میں بلا واسطہ یا بالواسطہ آپ کی خدمات شامل رہیں۔ اُن کی ایجادوں میں بلب کی ایجاد سب سے افضل درجہ رکھتی ہے۔ وہ 80 سال کی عمر میں بھی نہایت ہی چاق و چوبند اور تروتازہ رہ کر نئی ایجادات کی تلاش میں سرگرداں رہے۔ وہ 18 ؍ اکتوبر 1937ء کو دنیا سے چل بسے۔
( بحوالہ :اعتماد، 9 جولائی 2018ء )
٭٭٭٭٭
البرٹ آئنسٹائن
البرٹ آئنسٹائن کا شمار دُنیا کے اب تک کے سب سے بڑے سائنسداں میں ہوتا ہے، انھوں نے تین سال کی عمر میں بھی بات نہیں کی تھی یعنی بولنا شروع نہیں کیا تھا۔ ان کا سر پیدائش پر عام بچوں سے بڑا تھا جس کی فکر ان کے والدین کو تھی۔ بچپن میں اکیلا ہی سوچتے بیٹھے رہنے کی عادت تھی، اسی وجہ سے اسکول میں ہونے کے باوجود بھی ان کے دوست زیادہ نہیں تھے، دوستوں کے ساتھ میدان میں وہ کبھی نہیں کھیلے، صبر آزما اور توجہ ایک جگہ رکھنے والے بیٹھک کے کھیل انھیں پسند تھے، پُٹھے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ایک دوسرے پر رکھ کر بنگلہ بنانے کا کھیل انھیں بہت پسند تھا، اسکول میں ان کا دِل نہیں لگتا تھا لیکن وہ سب سے ہٹ کر کچھ الگ کرنا چاہتے تھے جس سے پوری دُنیا کو فائدہ حاصل ہو۔
٭٭٭٭٭
ھیلین آدمس کیلر
ھیلین کی پیدائش 27 ؍ جون 1880ء کو امریکہ میں ہوئی۔ وہ بہت بڑی مصنفہ اور ماہر تعلیم گزری ہیں۔ آپ اندھی، بہری اور گونگی تھیں۔ انھوں نے بریل (Braillle) نظام کے تحت تعلیم حاصل کی۔ ان کی ایک کتاب "My Life” مائے لائف ( 1902ء) کو کافی شہرت ملی۔ ان کی زندگی پر ڈرامے بھی اسٹیج کیے گئے اور فلم بھی بنائی گئی۔ ھیلین یکم جون 1968ء کو دُنیا سے رُخصت ہوئی۔
( بحوالہ: اعتماد، 9؍ جولائی 2008ء)
٭٭٭٭٭
لڈوگ بیتھوین
لڈوگ بیتھوین نے 17؍ دسمبر 1770ء کو ایک نغمہ نگار خاندان میں آنکھیں کھولیں۔ وہ 25 سال کی عمر میں یعنی 1795ء کے قریب اپنی قوت سماعت کھونے لگے اور 1819ء میں وہ پوری طرح سے بہرے ہوگئے۔ اس کے باوجود ان کا شمار دُنیا کے نامور اور لاثانی نغمہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ وہ بہت سارے راگوں کے موجد تھے۔ اس لیے ان کو نغمات کی دُنیا میں نئی راہ نکالنے والا کہا جاتا ہے۔ ان کی وفات 29؍مارچ 1827ء کو ہوئی۔
( بحوالہ: اعتماد، 9؍ جولائی 2008ء)
٭٭٭٭٭

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے