किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک ِ طالبِ علم : تحریکی شخصیات ٭ڈاکٹر علامہ اقبالؒ ٭مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ ٭ڈاکٹر طہٰ حسین( قسط : ۱)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے قومی و بین الاقوامی شخصیتوں سے متعلق حیرت انگیز معلومات فراہم کی جارہی ہیں)

ترتیب: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( ناندیڑ) 

٭٭٭
ڈاکٹر علامہ اقبالؒ
ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کو شاعر مشرق بھی کہا جاتا ہے جو اُردو ادب کے سب سے بڑے شاعروں میں سے ایک ہیں۔ ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی عمر دو سال کی تھی کہ کسی بیماری کی وجہ سے ان کی کنپٹی پر جونکیں لگوانی پڑیں۔ جس میں ان کی داہنی ( سیدھی) آنکھ سے کافی مقدار میں خون ضائع ہوگیا اور یہ آنکھ ہمیشہ کے لیے بصارت ( روشنی) سے محروم ہوگئی، لیکن ان کی بائیں آنکھ کی بینائی ( روشنی) اس قدر تیز تھی کہ انھیں تمام عمر ایک آنکھ کی بصارت جانے کا احساس ہی نہ ہوا۔
( روزنامہ اعتماد، ۵؍ مئی ۲۰۱۱ء)
٭٭٭
مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ
مولانا ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے کبھی کسی یونیورسٹی کی شکل نہ دیکھی، نہ ہی کسی دینی مدرسے سے باقاعدہ تعلیم حاصل کی، مگر انھیں بیسویں صدی کے ان چند مفکرین میں شمار کیا جاتا ہے جنھوں نے دنیا کو متاثر کیا۔ ان کی بعض کتب یونیورسٹی کے نصاب میں بھی شامل ہیں۔ اس طرح ان کی بعض کتب کے دنیا میں ۷۶؍ مختلف زبانوں میں تراجم ( ترجمے) ہوچکے ہیں۔
( روزنامہ منصف، ۱۲؍ نومبر ۲۰۱۱ء)
٭٭٭
ڈاکٹر طہٰ حسین
ڈاکٹر طہٰ حسین کی پیدائش ۱۴؍ نومبر ۱۸۸۹ء کو مصر میں ہوئی۔ دو سال کی عمر میں شدید بیمار رہے اور بیماری کے سبب آپ کی بصارت جاتی رہی۔ آپ نے قاہرہ اور پیرس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ قاہرہ یونیورسٹی میں عربی ادب کے پروفیسر منتخب ہوئے۔ کم و بیش ۲۰؍ سال تک درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ انھوں نے ناول، تنقید اور سماجی و سیاسی عنوانات پر کم و بیش چالیس ( ۴۰) کتابیں تصنیف کیں۔ آپ کی خود نوشت سوانح عمری ’’ الایام‘‘ بیرونی ممالک میں بے حد مقبول ہوئی۔ وہ اپنی قابلیت اور صلاحیت کی بناء پر ۱۹۵۰ء میں مصر کے وزیر تعلیم بھی مقرر ہوئے۔ انھوں نے ۲۸؍ اکتوبر ۱۹۸۷ء کو وفات پائی۔
( روزنامہ اعتماد، ۹؍ جولائی ۲۰۰۸ء)
٭٭٭

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے