किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) :18 قسط

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ جئے جوان جئے کسان کا نعرہ کس نےد یا تھا؟ ( لال بہادر شاستری)

٭ بجلی کے بلب میں کس دھات کا تار ہوتا ہے؟ ( ٹنگسٹن)

٭ ہماچل پردیش کی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام بتایئے؟ ( شملہ)

٭ زمین کے سیارچہ کا کیا نام ہے؟ ( چاند)

٭ ایک صحت مند انسان کے لیے فطری طور پر پلک جھپکنے کا اوسط وقفہ کیا ہوتا ہے؟ ( ۴؍ سیکنڈ)

٭ زمین کی کشش کا نظریہ کس نے پیش کیا تھا؟ ( نیوٹن)

٭ پسماندہ براعظم کون سا براعظم کہلاتا ہے؟ ( براعظم افریقہ)

٭ آدمی کے نام پر ہندوستان میں کون سی راجدھانی ( صدر مقام) ہے؟ ( گاندھی نگر)

٭ سب سے خطرناک زہر کون سا ہے؟ ( پوٹاشیم سائنائیڈ)

٭ ہوا محل کہاں واقع ہے؟ ( جئے پور۔ ریاستِ راجستھان)

٭ ملک ہندوستان کا سرد مہینہ کون سا ہے؟ ( جنوری)

٭ رابندر ناتھ ٹائیگور کو نوبل پرائز کس کتاب کی تخلیق کی وجہ سے دیا گیا؟ ( گیتانجلی)

٭ بھاپ کا انجن ( اسٹیم انجن) کس نے ایجاد کیا تھا؟ ( جیمس واٹ ( انگلینڈ)

٭ سطح زمین کی اچانک حرکت کو کیا کہتے ہیں؟ ( زلزلہ)

٭ کس عنصر کی کمی سے نشوو نما رُک جاتی ہے؟ ( فاسفورس)

٭ ہندوستانی فوج کا سربراہ کون ہوتا ہے؟ ( صدر جمہوریہ)

٭ ضلع پونے کا پرانا نام کیا تھا؟ ( پونہ)

٭ کرکٹ کھیل کا مشہور و معروف اسٹیڈیم ایڈن گارڈن کہاں واقع ہے؟ ( کولکتہ میں)

٭ ہوا کا رُخ بتلانے والا آلہ کا کیا نام ہے؟ ( بادِنما)

٭ تاج محل تعمیر کرنے والا بادشاہ کون تھا؟ ( شاہ جہاں)

٭ ہندوستان کا نپولین کسے کہا جاتا ہے؟ ( سمدر گپت کو)

٭ ہندوستان میں انتخابات کروانے کی ذمہ داری کس کی ہے؟ ( الیکشن کمیشن کی)

٭ برہمو سماج کے بانی کون تھے؟ ( راجہ رام موہن رائے)

٭ ہندوستانی شہری کتنے سال کی عمر میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل کرتا ہے؟ ( ۱۸؍ سال)

٭ سب سے پہلے صنعتی انقلاب کس ملک میں آیا؟ ( انگلینڈ)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے