कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:10

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ خون کی وہ نالیاں جو ہمیں اپنی جلد کے نیچے دکھائی دیتی ہیں ’’ شریانیں‘‘ ہوتی ہیں یا ’’ وریدیں‘‘ ؟  ( وریدیں)

٭ نبض شریان میں محسوس کی جاتی ہے یا ورید میں؟ ( شریان میں۔ وریدوں میں خون جھٹکوں میں نہیں بہتا اس لیے ان سے نبض محسوس کرنا ممکن نہیں)

٭ کیا آپ تقریباً پانچ برس کی عمر کے بچے کے دودھ کے دانتوں کی تعداد بتا سکتے ہیں؟ ( بیس عدد)

٭ انسانی جسم میں کُل 36؍ غدود ہیں آپ اِن میں سے سب سے بڑے غدود کا نام بتایئے؟ ( جگر)

٭ سانپ اپنے نتھنوں کے بجائے اپنے جسم کے کس حصے سے سونگھنے کا کام لیتا ہے؟ ( زبان سے)

٭ ریاست مہاراشٹرکی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام بتایئے؟ ( ممبئی)

٭ کھیل کے میدان میں دیا جانے والا ہندوستان کا سب سے بڑا ایوارڈ کون سا ہے؟ ( ارجُن ایوارڈ)

٭ ہندوستان کی کم خواندگی والی ریاست کون سی ہے؟ ( بہار)

٭ کس ملک کی کرنسی کی قیمت دُنیا میں سب سے زیادہ ہے؟ ( کویت)

٭ دُنیا کا سب سے گرم براعظم کون سا ہے؟ ( براعظم افریقہ)

٭ دُنیا کا سب سے سرد ترین اور دوٗر ترین براعظم کون سا ہے؟ ( براعظم انٹارکٹکا)

٭ اس فاصلے کو کیا کہتے ہیں جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے؟ ( نوری سال)

٭ ہندوستان میں یوم تعلیم کس تاریخ کو منایا جاتا ہے؟ ( 11؍ نومبر)

٭ ہمارے ملک کے دستور کو سمجھنے کی اہم کنجی کیا ہے؟ ( دستور کی تمہید)

٭ کس کی منظوری کے بغیر کوئی بھی بل قانون نہیں بن سکتا؟ ( صدر جمہوریہ)

٭ ’’ سرحدی گاندھی‘‘ کس شخص کو کہا جاتا ہے؟ ( خان عبدالغفار خان کو)

٭ ہندوستان میں وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ ہونے کے لیے کتنی عمر ہونی چاہیے؟ ( 25؍ سال)

٭ ہندوستانی کرنسی ( نوٹ) پر کس کی دستخط ہوتی ہے؟ ( آر بی آئی کے گورنر کی)

٭ کس جانور کی اوسط عمر تمام دوسرے جانوروں سے زیادہ ہوتی ہے؟ ( کچھوا)

٭ انسانی دل کتنے خانوں میں منقسم ( تقسیم) ہے؟ ( چار)

٭ انسانی جلد کو نسبتاً ٹھنڈک کا احساس زیادہ ہوتا ہے یا گرمی کا؟ ( ٹھنڈک کا)

٭ ’’ بھارت رتن‘‘ پانے والی پہلی خاتون کون تھی؟ ( اندرا گاندھی)

٭ اینٹی بائیوٹکس سے کیا مراد ہے؟ ( جراثیم کو ہلاک کرنے والی دوائیاں)

٭ ہندوستان کے کس شہر میں بارش بہت ہوتی ہے؟ ( چراپونجی)

٭ کھیلوں میں وقت کا وقفہ ناپنے کے لیے کون سی مخصوص گھڑی استعمال ہوتی ہے؟ ( اسٹاپ واچ)

( ختم شد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے