कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:9

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ دُنیا کا سب سے بڑا انعام ( ایوارڈ) نوبل پرائز سب سے پہلے کب دیا گیا؟ ( 1901ء)

٭ ہندوستان کے آخری مغل بادشاہ کون تھے؟ ( بہادر شاہ ظفر)

٭ کون سا جانور ہے جو زبان سے اپنے کان صاف کرتا ہے؟ ( زِراف)

٭ دُنیا کی سب سے قیمتی اور مہنگی دھات کون سی ہے؟ ( پلاٹینم)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ فوج کس ملک میں ہے؟ ( چین)

٭ وہ کون سی چیز ہے جس کو پانی میں ڈالا جائے تو جلنے لگتی ہے؟ ( سوڈیم)

٭ دُنیا کی سب سے لمبی دیوار کون سی ہے؟ ( دیوارِ چین)

٭ کون سا جانور ہے جو سب سے اوٗنچی چھلانگ لگا سکتا ہے؟ ( کینگرو)

٭ وہ کون سی خوراک ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتی ؟ ( خالص شہد)

٭ وہ کون سا جانور ہے جو کود نہیں سکتا؟ ( ہاتھی)

٭ اُترپردیش کی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام کیا ہے؟ ( لکھنؤ)

٭ کون سا جاندار ہے جو اپنی گردن نہیں موڑ سکتا ؟ ( مینڈک)

٭ ہندوستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان کون سی ہے؟ ( ہندی)

٭ وہ کون سا جانور ہے جو کھڑے ہوکر سو سکتا ہے؟ ( گھوڑا)

٭ ہندوستان کی سب سے زیادہ خواندگی ( تعلیم یافتہ) والی ریاست کون سی ہے؟ ( کیرالا)

٭ کون سا جاندار ہے جو سانپ کی طرح اپنی کھال بدلتا ہے؟ ( مکڑی)

٭ ایسے پرندہ کا نام بتایئے جو اپنا گھونسلہ خود نہیں بناتا؟ ( کوئل)

٭ ہندوستان کے سب سے کم عمر وزیر اعظم کون تھے؟ ( راجیو گاندھی، عمر 45 سال)

٭ کس ملک میں چیونگم پر پابندی ہے؟ ( سنگاپور)

٭ وہ کون سا گیم ( کھیل) ہے جس میں پیچھے رہنے والا جیت جاتا ہے؟ ( رسہ کشی)

٭ ہندوستان کے سب سے عمر رسیدہ وزیر اعظم کون تھے؟ ( مرارجی دیسائی، عمر 87 سال)

٭ اُس پھل کا نام بتایئے جس میں 25فیصد آکسیجن ہوتی ہے؟ ( سیب)

٭ شہد کی مکھی کی کتنی آنکھیں ہوتی ہیں؟ ( 8؍آنکھیں)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ سڑکیں کس ملک میں ہے؟ ( امریکہ میں)

٭ ہندوستان شہری کو ووٹ دینے کا حق 21 سال سے کم ہوکر 18 سال کس وزیر اعظم کے دورِ حکومت میں ہوا تھا؟ ( راجیو گاندھی)

( ختم شد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے