कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:8

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ لفظ ’’ آپ‘‘ مذکر ہے یا مونث؟ ( دونوں ہے)

٭ بچوں کے لئے سب سے پہلے نظم کس نے لکھی؟ ( اسماعیل میرٹھی)

٭ آگرہ میں واقع تاج محل کس نے بنوایا؟ ( شاہ جہاں نے)

٭ کرکٹ کھیل کی ایک ٹیم میں کتنے کھلاڑی ہوتے ہیں؟ ( 11)

٭ آنکھوں کے لیے کون سا وٹامن ضروری ہے؟ ( وٹامن A)

٭ التمش بادشاہ نے بنوایا ہوا قطب مینار کہاں واقع ہے؟ ( دہلی)

٭ آکاش وانی کو کس نام سے جانا جاتا ہے؟ ( آل انڈیا ریڈیو)

٭ رقبہ کے لحاظ سے دُنیا کا سب سے بڑا ملک کون سا ہے؟ ( روس)

٭ حیدرآباد میں واقع چار مینار کس بادشاہ نے بنوایا؟ ( عادل شاہ)

٭ کس وٹامن کی موجودگی سے قوت مدافعت بڑھتی ہے؟ ( وٹامن C)

٭ بجلی کا بلب کس نے ایجاد کیا؟ ( تھامس ایڈیسن)

٭ ہندوستان کے پہلے وزیر قانون کون تھے؟ ( ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر)

٭ سورج کی روشنی سے ہمیں کون سا وٹامن ملتا ہے؟ ( وٹامن ڈی)

٭ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کون تھے؟ ( پنڈت جواہر لال نہرو)

٭ آگ بجھانے میں کون سی گیس اہم ہوتی ہے؟ ( کاربن ڈائی آکسائیڈ)

٭ وشوناتھ آنند کس کھیل کے لیے جانے جاتے ہیں؟ ( شطرنج)

٭ ہندوستان کا قومی پرندہ کون سا ہے؟ ( مور)

٭ دُنیا کا سب سے غریب ملک کون سا ہے؟ ( بھوٹان)

٭ آبادی کے لحاظ سے دُنیا کا سب سے بڑا ملک کون سا ہے؟ ( چین)

٭ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کون تھے؟ ( مولانا ابوالکلام آزاد)

٭ ہندوستان میں ٹیچرس ڈے ( یوم اساتذہ) کس تاریخ کو منایا جاتا ہے؟ ( 5؍ستمبر)

٭ ریاست مہاراشٹرکے پہلے وزیر اعلیٰ کون تھے؟ ( یشونت راؤ چوہان)

٭ ہندوستان کے پہلے صدر جمہوریہ کون تھے؟ ( ڈاکٹر راجندر پرساد)

٭ بھارت رتن سے نوازے جانے والی سب سے کم عمر شخصیت کون ہے؟ ( سچن تنڈولکر)

٭ کھیل کے میدان میں دیا جانے والا ہندوستان کا سب سے بڑا ایوارڈ کون سا ہے؟ ( ارجن ایوارڈ)

( ختم شد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے