कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:7

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)


٭ لوہے کو اگر زنگ لگتا ہے تو اس کے وزن میں کمی آئے گی یا اضافہ ہوگا؟ ( اضافہ ہوگا)


٭ فرانس کا صدر مقام ( راجدھانی) کا نام کیا ہے؟ ( پیرس)


٭ دہلی شہر کس ندی کنارے بسا ہوا ہے؟ ( جمنا ندی)


٭ عام طور پر تیزاب کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟ ( ترش ( کھٹّا)


٭ دُنیا کا سب سے زیادہ مقبول ترین کھیل کون سا ہے؟ ( فٹ بال)


٭ اصل سونا کتنےکیرٹ کا ہوتا ہے؟ (24؍ کیرٹ کا)


٭ بین الاقوامی سطح پر کینسر کو کس علامات سے ظاہر کیا جاتا ہے؟ ( کیکڑا)


٭ پولیس مجمع کو منتشر کرنے کے لیے جو آنسو گیس استعمال کرتی ہے وہ دراصل کون سی گیس ہے؟ ( امونیا گیس)


٭ وہ کون سی واحد دھات ہے جو مائع حالت میں ہوتی ہے؟ ( پارہ)


٭ کوئلہ کا کیمیائی نام کیا ہے؟ ( کاربن)


٭ انسانی خون کے کتنے گروپ ہیں؟ ( 4)


٭ ہندوستان کے بابائے قوم کسے کہا جاتا ہے؟ ( مہاتما گاندھی)


٭ سورج کی روشنی میں کتنے رنگ ہوتے ہیں؟ ( سات)


٭ کس جانور کو سب سے پہلے خلاء میں بھیجا گیا؟ ( کتے کو)


٭ جسم میں کیلشیم کاربونیٹ کے بڑھنے سے کون سا مرض ہونے کا ڈر رہتا ہے؟ ( پتھری کا مرض)


٭ خون کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟ ( نمکین)


٭ موسم گرما میں کس رنگ کے کپڑے پہننا مفید مانا جاتا ہے؟ ( سفید رنگ کے)


٭ انسان کا دل ایک منٹ میں کتنی مرتبہ دھڑکتا ہے؟ ( 72؍مرتبہ)


٭ ہاکی کا جادوگر کسے کہتے ہے؟ ( دھیان چند)


٭ ہندوستان کا سب سے بڑا ایوارڈ کون سا ہے؟ ( بھارت رتن)


٭ ہندوستان کی پہلی خاتون صدر جمہوریہ کون تھی؟ ( پرتبھا تائی پاٹل)


٭ دُنیا کا سب سے بڑا ایوارڈکون سا ہے؟ ( نوبل پرائز)


٭ ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کون تھی؟ ( اندرا گاندھی)


٭ ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ انگور کی پیداوار کس ضلع میں ہوتی ہے؟ ( ناشک)


٭ حکومت مہاراشٹر کی طرف سے دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز کون سا ہے؟ ( مہاراشٹر بھوشن)

(ختم شد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے