कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:6

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ بلیک بورڈ پر لکھنے کے لیے جو چاک استعمال ہوتا ہے اُسے علم کیمیاء میں کیا کہتے ہیں؟ ( کیلشیم کاربونیٹ)

٭ پینے کے پانی میں بیماری پیدا کرنے والے بیکٹریا ختم کرنے کے لیے عام طور پر اس میں کون سی گیس ملائی جاتی ہے؟ ( کلورین)

٭ ہمالیہ پہاڑ کی سب سے اونچی چوٹی کا نام کیا ہے؟ ( ماؤنٹ ایورسٹ)

٭ سب سے وزنی دھات کونسی ہے؟ ( فولاد)

٭ دُنیا کا سب سے تیز رفتار دوڑنے والا جانور کونسا ہے ؟ ( چیتا)

٭ سب سے ہلکی گیس کونسی ہے؟ ( ہائیڈروجن گیس)

٭ قومی ترانہ ( جَن گَن مَنَ) کس زبان میں لکھا ہوا ہے؟ ( بنگالی زبان)

٭ قومی پرچم کا چکر کس رنگ کا ہے؟ ( نیلے رنگ کا)

٭ کیا ہیرا تیزاب میں حل ہوجاتا ہے؟ ( جی نہیں)

٭ کس گیس کی بُو گندے انڈے کی بُو جیسی ہوتی ہے؟ ( ہائیڈروجن سلفائیڈ)

٭ مائع ہوا کا رنگ کس طرح کا ہوتا ہے؟ ( زردی مائل نیلا)

٭ پارے کو سیّال چاندی کا نام کس مشہور دانشور نے دیا تھا؟ ( ارسطو نے)

٭ کون سا وٹامن ہمیں اندھیرے میں تھوڑا بہت دیکھ لینے میں مدد دیتا ہے؟ ( وٹامن A)

٭ بلیوں کی قوت سماعت ( سننے کی صلاحیت) انسان کے مقابلے میں کتنے گنا زیادہ ہے؟ ( پانچ گنا)

٭ تمام پرندے پانی پینے وقت اپنا سر اُٹھاکر اور گردن پیچھے کرکے اُسے حلق سے نیچے اُتارتے ہیں لیکن ایک پرندہ ایسا ہے جو ایسا کئے بغیر بھی پانی پی سکتا ہے بتایئے وہ پرندہ کون سا ہے؟ ( کبوتر)

٭ اس پرندے کا نام بتایئے جو سیاہ ( کالے) رنگ کی ہر چیز سے ڈرتا ہے حالانکہ وہ خود پورے کا پورا سیاہ ( کالا) ہوتا ہے؟ ( کوّا)

٭ سونے کو مضبوط کرنے کے لیے اس میں کس دھات کی ملاوٹ کی جاتی ہے؟ ( تانبے کی)

٭ ریاست مہاراشٹر کی تشکیل کب ہوئی؟ ( یکم مئی 1960ء کو)

٭ مغلیہ حکومت کی بنیاد کس نے رکھی؟ ( بابر نے)

٭ عطر گلاب سب سے پہلے کس نے تیار کروایا تھا؟ ( ملکہ نور جہاں نے)

٭ گرونانک کے ماننے والے کو کیا کہتے ہیں؟ ( سکھ)

٭ ریاست مہاراشٹر میں سنتروں کی سب سے زیادہ پیداوار کس ضلع میں ہوتی ہے؟ ( ناگپور)

٭ جھینگر کے کان اس کے جسم کے کون سے حصے میں ہوتے ہیں؟ ( گھٹنوں میں)

٭ شتر مرغ کے انڈے کے خالی خول میں مرغی کے کتنے انڈوں کی سفیدیاں اور زردیاں سما سکتی ہیں؟ ( پندرہ انڈوں کی)

٭ ریاست مہاراشٹر کا سب سے زیادہ رقبہ رکھنے والا ضلع کون سا ہے؟ ( احمد نگر)

( ختم شد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے