कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:5

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ ایک لیٹر سمندری پانی میں نمک کی مقدار کتنی ہوتی ہے؟ـ ( ۳۵؍گرام)

٭ گولگنڈہ قلعہ کس شہر میں واقع ہے؟ ( حیدرآباد)

٭ ہمارے جسم کا وہ کون سا عضو ہے جس پر پسینہ نہیں آتا؟ ( ہونٹ)

٭ ہندوستان ملک کس براعظم میں واقع ہے؟ ( براعظم ایشیاء)

٭ انگریزوں نے دلی کو ہندوستان کی راجدھانی ( صدر مقام) کب بنایا؟ ( ۱۹۱۱ء میں)

٭ ’’ سُنامی‘‘ کس زبان کا لفظ ہے؟ ( جاپانی زبان کا)

٭ ’’ اردو ‘‘ لفظ کے کیا معنی ہیں؟ ( لشکر)

٭ وہ کون سا مقام ہے جہاں چھ مہینے کی رات اور چھ مہینے کا دن ہوتا ہے؟ ( انٹارٹکا)

٭ وہ کون سا درخت ہے جو چوبیس گھنٹے آکسیجن دیتا ہے؟ ( پیپل کا درخت)

٭ شیر میسور کس کا لقب ہے؟ ( حضرت ٹیپو سلطانؒ)

٭ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصلی نام کیا ہے؟ ( محی الدین احمد)

٭ ایک کلو میٹر کے کتنے میٹر ہوتے ہیں؟ ( ایک ہزار میٹر)

٭ بی بی کا مقبرہ کہاں واقع ہے؟ ( اورنگ آباد)

٭ کس سن میں رابندر ناتھ ٹیگور کو نوبل انعام برائے ادب دیا گیا؟ ( ۱۹۱۳ء)

٭ دلی کا لال قلعہ کس نے بنوایا؟ ( شاہ جہاں نے)

٭ سفید ہاتھی کس ملک میں ہوتے ہیں؟ ( تھائی لینڈ میں)

٭ ڈرامہ کس زبان کا لفظ ہے؟ ( یونانی)

٭ وہ کون سا پرندہ ہے جو مسلسل ایک گھنٹہ سورج کو گھور سکتا ہے؟ ( چیل)

٭ کہاں کی مرغیاں نیلے رنگ کے انڈے دیتے ہیں ؟ـ (امریکہ کے شہر چلی کی)

٭ وہ کون سا پرندہ ہے جو جمائی لیتا ہے؟ ( طوطا)

٭ ہندوستان کی سرکاری زبان کون سی ہے؟ ( ہندی)

٭ ’’ لغت‘‘ کس زبان کا لفظ ہے؟ ( عربی)

٭ طوطی ہند کسے کہا جاتا ہے؟ ( امیر خسرو)

٭ انسان نے اپنی کس ایجاد سے سب سے زیادہ فائدہ اُٹھایا ہے؟ ( پہیے کی ایجاد سے)

٭ ریشم کا کیڑا سب سے پہلے کس ملک میں دریافت ہوا تھا؟ ( چین میں)

(ختم شد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے