कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:4

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ بھارت رتن ایک سال میں زیادہ سے زیادہ کتنے افراد کو دیا جاسکتا ہے؟ ( 3؍افراد کو)
٭ زخم بھرنے میں کون سا وٹامن مددگار ہوتا ہے؟ ( وٹامن سی)
٭ دُنیا میں پہلا چھاپہ خانہ کہاں قائم ہوا؟ ( چین میں)
٭ ہندوستان کی آبادی کب ایک سو کروڑ کی ہوگئی؟ ( 11؍مئی 2000ء)
٭ سب سے پہلے موٹر کار کس ملک میں چلائی گئی؟ ( جرمنی)
٭ وہ کون سا جانور ہے جس کا پسینہ گلابی رنگ کا ہوتا ہے؟ ( دریائی گھوڑا)
٭ وہ کون سا جانور ہے جو ہفتوں پانی نہیں پیتا؟ ( اونٹ)
٭ نوبل انعام پانے والوں میں سب سے کم عمر شخصیت کا نام بتایئے؟ ( ملالہ یوسف زئی، عمر 14 سال)
٭ کس براعظم میں ایک بھی ریگستان نہیں ہے؟ ( یوروپ)
٭ موم بتی کا سب سے پہلا استعمال کس ملک میں ہوا؟ ( چین)
٭ مشہور جہاز ٹائٹینک کس سن میں غرق ہوا تھا؟ ( 1912ء)
٭ گاندھی جی نے کون سا اخبار جاری کیا؟ ( ہریجن)
٭ خون جسم کے کس حصے میں سب سے زیادہ گردش کرتا ہے؟ ( دماغ میں)
٭ اس دھات کا نام بتایئے جو رقیق مادہ حالت میں ہی پائی جاتی ہے ؟ ( پارہ)
٭ سانپوں کا دیش ( ملک) کس کو کہا جاتا ہے؟ (برازیل)
٭ ریزرو بینک آف انڈیا (R.B.I) کی بنیاد کب ڈالی گئی؟ ( 1935ء میں)
٭ گیٹ وے آف انڈیا کہاں واقع ہے؟ ( ممبئی)
٭ سب سے عقلمند مچھلی کا نام کیا ہے؟ ( ڈالفن)
٭ کیکڑے کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں؟ ( دس)
٭ ’’ میزائل مین آف انڈیا‘‘ کسے کہا جاتا ہے؟ ( ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام)
٭ ہندوستان پر حملہ کرنے والا دُنیا کا پہلا بادشاہ کون تھا؟ ( سکندر اعظم)
٭ وہ کون سا جانور ہے جو بھوکا رہتا ہے لیکن گھاس نہیں کھاتا؟ ( شیر)
٭ عالمی یوم خواتین کب منایا جاتا ہے؟ ( 8؍مارچ کو)
٭ دُنیا کی پہلی ریل گاڑی کس ملک میں چلی؟ ( انگلینڈ میں)
٭ دُنیا کے کس ملک کی سرحد پر تیرہ ملک ہیں؟ ( چین کے)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے