कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:3

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ ہندوستان کی سب سے چھوٹی ریاست کون سی ہے؟ ( گوا)

٭ ہندوستان کا سب سے اونچا مینار قطب مینار کہاں ہے؟ ( دہلی)

٭ آبادی کے لحاظ سے ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست کون سی ہے؟ ( اترپردیش)

٭ ہندوستان کا سب سے بڑا عجائب گھر انڈیا میوزیم کہاں ہے؟( کولکتہ)

٭ انگریزی زبان کا کونسا حرف سب سے کم استعمال ہوتا ہے؟(Z)

٭ ریاست مہاراشٹر کا صدر مقام ( راجدھانی) کون سا ہے؟ ( ممبئی)

٭ ریاست مہاراشٹر کی سرکاری زبان کون سی ہے؟ ( مراٹھی)

٭ وہ کونسا پرندہ ہے جو اپنا گھونسلہ نہیں بناتا؟ ( کوئل)

٭ مینڈک اپنی ناک کے علاوہ جسم کے اور کونسے حصے سے سانس لے سکتا ہے؟ ( جلد)

٭ سورج جسامت میں زمین سے تقریباً کتنے گنا بڑا ہے؟ ( تقریباً دس لاکھ گنا)

٭ دنیا کا سب سے بڑا درخت کہاں واقع ہے؟ ( لندن کے ایک پارک میں)

٭ اشوک چکر میں کتنی لکیریں یا تیلیاں ہیں؟ ( 24)

٭ دنیا کی سب سے زیادہ تیز رفتار چلنے والی ٹرینیں کس ملک میں ہیں؟ ( جاپان)

٭ کاغذی نوٹ سب سے پہلے کس ملک نے جاری کیا؟ ( چین)

٭ کھٹّا شہد کس ملک کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے؟ ( برازیل)

٭ دنیا میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل کس ملک میں پائی جاتی ہے؟ ( جاپان)

٭ وہ کونسا جانور ہے جو دُنیا کے ہر ملک میں پایا جاتا ہے؟ ( کتّا)

٭ اُبھرتے ہوئے سورج کا ملک کس ملک کو کہا جاتا ہے؟ ( جاپان)

٭ شہد کس جانور کی پسندیدہ غذا ہے؟ ( ریچھ)

٭ شہد کی مکھیوں کو کون سا رنگ نظر نہیں آتا؟( سرخ رنگ)

٭ آنکھوں کے لیے سب سے فائدے کا رنگ کون سا ہے؟ ( ہرا)

٭ سب سے زیادہ پھل کون سا درخت دیتا ہے؟ ( اخروٹ کا درخت)

٭ انگریزی زبان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا حرف کون سا ہے؟ ( E)

٭ رات میں پیڑ پودے کون سی گیس خارج کرتے ہیں؟ ( کاربن ڈائی آکسائیڈ)

٭ سب سے کم عمر میں بھارت رتن سے نوازے جانے والے شخص کون تھے؟ ( سچن تندولکر)

( ختم شد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے