किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:20 ( آخری)

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ اس ملک کا نام بتایئے جس کے پرچم پر اللہ اکبر لکھا ہوا ہے؟ ( ایران)

٭ ’’ خدائے سخن‘‘ کس مشہور و معروف شاعر کو کہا جاتا ہے؟ ( میر تقی میرؔ)

٭ ’’ سمندر‘‘ کس زبان کا لفظ ہے؟ ( فارسی)

٭ انسانی دِل کے کتنے خانے ہوتے ہیں؟ ( چار)

٭ گونگا پرندہ کس پرندے کو کہا جاتا ہے؟ ( سارس)

٭ مائیکرو سافٹ کے بانی کون ہیں؟ ( بل گیٹس)

٭ خلا میں سفر کرنے والے پہلے ہندوستانی کا نام بتایئے؟ ( راکیش شرما)

٭ ٹوئیٹر کا نیا نام کیا ہے؟ ( ایکس)

٭ دُنیا کا سب سے بڑا کچھوا کس ملک میں پایا جاتا ہے؟ ( آسٹریلیا)

٭ بادشاہ بابر نے کس قلعے کو ہندوستان کا موتی کہا ہے؟ ( گوالیار کا قلعہ)

٭ راجیہ سبھا کے کتنے ممبران کو صدر جمہوریہ ہند نامزد کرتے ہیں؟ ( ۱۲؍ ممبران کو)

٭ اولمپک کھیلوں میں ہاکی کو کب شامل کیا گیا تھا؟ ( ۱۹۰۸ء)

٭ ہومیوپیتھی کے بانی ہینی مان کا تعلق کس ملک سے تھا؟ ( جرمنی)

٭ ایک عام طالب علم کی IQ کتنی ہوتی ہے؟ ( ۹۰ سے ۱۱۰؍ تک)

٭ ’’ انقلاب روس‘‘ کس سن عیسویں میں واقع ہوا؟ ( ۱۹۱۷ء)

٭ شہر آہن کس شہر کو کہا جاتا ہے؟ ( جمشید پور)

٭ نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ کون سا ہے؟ ( مشتری)

٭ سب سے پرانی موبائل کمپنی کا نام کیا ہے؟ ( موٹورولا)

٭ وہ کون سا ملک ہے جس میں ریلوے نظام نہیں ہے؟ ( افغانستان)

٭ سب سے قیمتی دھات کون سی ہے؟ ( پلاٹینم)

٭ بجلی کے بلب میں کون سی گیس بھری جاتی ہے؟ ( نائیٹروجن)

٭ ہندوستان کے سب سے بڑے شہر کا نام کیا ہے؟ ( ممبئی)

٭ ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم کا نام بتایئے؟ ( لال بہادر شاستری)

٭ سکندر اعظم یوروپ میں پیدا ہوئے، ایشیاء میں انتقال ہوا، دفن کہاں ہوئے؟( افریقہ میں)

٭ دُنیا کی سب سے لمبی سرحدی لائن کن ملکوں کے درمیان ہے؟ ( کناڈا اور امریکہ)

( ختم شد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے