किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط: 19

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ لفظ ’’ خدا‘‘ کس زبان کا لفظ ہے؟ ( فارسی زبان کا)

٭ نظامِ شمسی کا سرخ سیارہ کسے کہتے ہیں؟ ( مریخ)

٭ خلاء میں مصنوعی سیارہ بھیجنے والے پہلے ملک کا نام بتایئے؟ ( روس)

٭ کس سائنسداں کے جنم دن کو ’’ قومی یوم سائنس‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے؟ ( چندر شیکھر وینکٹ رمن، ۴؍ فروری)

٭ سب سے موٹی کھال کس جانور کی ہوتی ہے؟ ( گیندے کی)

٭ قطب مینار کی تعمیر کس نے کروائی؟ ( قطب الدین ایبک)

٭ ’’ بلبل ہند‘‘ کے نام سے کون سی شاعرہ اور سیاسی رہنما مشہور تھیں؟ ( سروجنی نائیڈو)

٭ ملک اٹلی کی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام بتایئے؟ ( روم)

٭ ہندوستان کے پہلے مسلم چیف الیکشن کمشنر کا نام بتایئے؟ ( ایس۔ وائی۔ قریشی)

٭ اُردو کے کس معروف روزنامہ کے بانی پنڈت جواہر لال نہرو تھے؟ ( قومی آواز)

٭ ’’تم مجھے خون دو‘ میں تمھیں آزادی دوں گا‘‘ کس نے کہا تھا؟ ( نیتاجی سبھاش چندر بوس)

٭ تھوک سے کون سا وٹامن حاصل ہوتا ہے؟ ( وٹامن K)

٭ ممبئی IIT کا وہ کون سا پوسٹ گریجویٹ ہے جس نے روپیہ کے علامتی نشان کی ڈیزائننگ کی؟ ( ڈی اُدئے)

٭ ’’ البلاغ‘‘ اور ’’ الہلال‘‘ نامی اخبارات کس نے جاری کیے؟ ( مولانا ابوالکلام آزاد)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ چائے کی پتی کی پیداوار کہاں ہوتی ہے؟ ( ہندوستان میں)

٭ کس شاعر کو اُردو نظم کا ’’ باوا آدم‘‘ کہا جاتا ہے؟ ( نظیر اکبر آبادی)

٭ ایٹم بم کا سب سے پہلے استعمال امریکہ نے دوسری عالمی جنگ میں کس ملک کے خلاف کیا تھا؟ ( جاپان کے خلاف)

٭ ’’ جھیلوں کا ملک‘‘ کس ملک کو کہا جاتا ہے؟ ( اسکاٹ لینڈ)

٭ ہندوستان کا پہلا ایٹمی دھماکہ کس مقام پر ہوا تھا؟ ( پوکھران۔ راجستھان)

٭ ہندوستان کی وہ کون سی ریاست ہے جو سمندری ماہی گیری میں ملک میں سب سے آگے ہے؟ ( ریاست مہاراشٹر)

٭ شہنشاۂ اورنگ زیبؒ کی وفات کس سن عیسویں میں ہوئی تھی؟ (۱۷۰۷ء میں)

٭ تحریری آئین ( دستور) تیار کرنے والا پہلا ملک کون سا ہے؟ ( امریکہ)

٭ اپنے ابتدائی تین ٹیسٹ کرکٹ میچوں میں لگاتار تین ٹیسٹ سنچری بنانے والے بیٹسمین کا نام بتایئے ؟ ( محمد اظہر الدین)

٭ ’’ اِسرو‘‘ کس ملک کی خلائی ایجنسی ہے؟ ( ہندوستان کی)

٭ کن دو جانوروں کا جسمانی درجۂ حرارت انسان کے درجۂ حرارت کے قریب ترین ہے؟ ( ہاتھی اور گھوڑا)

( ختم شد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے