किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:17

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ ۲۰۲۴ء کا T-20 ورلڈکپ ( عالمی کپ) کس ملک نے جیتا ؟ ( ہندوستان نے)

٭ یوروپ کا کھیل کا میدان کس ملک کو کہا جاتا ہے؟ ( سویز لینڈ)

٭ وہ کون سے دو پرندے ہیں جو دُنیا میں امن کی علاما ت سمجھے جاتے ہیں۔ ( کبوتر اور فاختہ)

٭ ہندوستان کی پہلی خاتون خلاباز کون تھی؟ ( کلپنا چاؤلہ)

٭ بنگال کی تقسیم انگریزوں نے کس سن عیسوی میں کی تھی؟ ( ۱۹۰۵ء میں)

٭ پھولوں کا بادشاہ کس پھول کو کہا جاتا ہے؟ ( گلاب)

٭ ملک امریکہ کی پارلیمنٹ کا کیا نام ہے؟ ( کانگریس)

٭ نوکیا (Nokia) موبائل کمپنی کہاں کی ہے؟ ( فن لینڈ)

٭ سب سے زیادہ آتش فشاں کس ملک میں پائے جاتے ہیں؟ ( انڈونیشیا)

٭ ملک آسٹریلیا کا قومی کھیل کون سا ہے؟ ( کرکٹ)

٭ صدر جمہوریہ ہند کا عہدہ پانے والے پہلے ہندوستانی سائنسداں کون تھے؟ ( ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام)

٭ دہلی کی تخت نشین پہلی حکمراں خاتون کون تھی؟ ( رضیہ سلطانہ)

٭ وہ کون سا واحد جانور ہے جو زخمی ہونے پر انسانوں جیسی آواز میں روتا ہے؟ ( بھالو)

٭ امریکہ کی کرنسی ( روپیہ) کا کیا نام ہے؟ ( ڈالر)

٭ ملک ایران کی قومی زبان کون سی ہے؟ ( فارسی)

٭ ہاکی کھیل کا جادوگر کس ہندوستانی کھلاڑی کو کہا جاتا ہے؟ ( میجر دھیان چند)

٭ ہندوستان کا پہلا مصنوعی سیارہ کون سا ہے؟ ( آریہ بھٹ)

٭ گیٹ وے آف انڈیا کس نے بنوایا ؟ ( کنگ جارج)

٭ سعودی عرب کے کتنے حصے میں ریگستان پھیلا ہوا ہے؟ ( ۹۵؍ فیصد حصے میں)

٭ نظامِ شمسی میں کل کتنے سیارے ہیں؟ ( ۸)

٭ پہلا ونڈے ( یک روزہ) ورلڈکپ کس ملک نے جیتا تھا؟ ( ویسٹ انڈیز ۱۹۷۵ء میں)

٭ بھارت رتن بعد از مرگ دیئے جانے کا قانون کس سن عیسوی میں نافذ ہوا؟ ( ۱۹۵۵ء میں)

٭ راکٹ لانچر کا استعمال سب سے پہلے کس نے کیا؟ ( ٹیپو سلطانؒ)

٭ عثمانیہ یونیورسٹی کہاں ہے؟ ( حیدرآباد میں)

٭ ’’ فیس بک‘‘ نامی ویب سائٹ کا بانی کون ہے؟ ( مارک زکربرگ)

( ختم شد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے