किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:16

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ پتے سبز کس کی وجہ سے ہوتے ہیں؟ ( کلوروفل کی موجودگی سے)

٭ دُنیا کا سب سے بڑا بحراعظم کون سا ہے؟ ( بحرالکاہل)

٭ ریاست مہاراشٹر میں نہ ملنے والی دھات کی کان کون سی ہے؟ ( سونا)

٭ ملک انگلینڈ کے صدر مقام کا نام بتایئے؟ ( لندن)

٭ کھارے پانی کی لونار جھیل کون سے ضلع میں ہے؟ ( بلڈانہ)

٭ ہندوستان کی سب سے بڑی مسجد دہلی میں واقع ہے اس کانام بتایئے؟ ( جامع مسجد)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ نوبل پرائز حاصل کرنے والا ملک کون سا ہے؟ ( امریکہ)

٭ زندگی کی سانس کس گیس کو کہا جاتا ہے؟ ( آکسیجن گیس کو)

٭ ریاست مہاراشٹر کی سب سے اہم بندرگاہ کون سی ہے؟ ( ممبئی)

٭ ہندوستانی سرحد سے لگے ہوئے پڑوسی ممالک کی تعداد کتنی ہے؟ ( ۷)

٭ سمندر کے پانی کا مزہ کیسا ہوتا ہے؟ ( نمکین ( کھارا)

٭ ملک بنگلہ دیش کی قومی زبان کون سی ہے؟ ( بنگالی)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ ناخواندہ ( ان پڑھ) لوگ کس ملک میں پائے جاتے ہیں؟ ( ہندوستان)

٭ ملک کے تمام افراد کی جملہ آمدنی کو کیا کہا جاتا ہے؟ ( قومی آمدنی)

٭ ہندوستان میں دُنیا کے جنگلات کا کتنے فیصد حصہ ہے؟ ( ایک فیصد)

٭ ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں ہندوستان کے کس کھلاڑی نے بنائی؟ ( سچن تنڈولکر)

٭ آتش فشاں کی بہتر مثال کیا ہے؟ ( دودھ کا اُبلنا)

٭ بنگال کے آخری حکمران کون تھے؟ ( سراج الدولہ)

٭ امریکہ کو ، کولمبس نے کس سن عیسوی میں دریافت کیا تھا؟ ( ۱۴۹۲ء)

٭ قبائلی لوگ کہاں زندگی گزارتے ہیں؟ ( جنگلوں میں)

٭ گوداوری ندی کنارے بسے ہوئے ناندیڑ شہر میں سکھ مذہب کے دسویں و آخری گرو کی سمادھی ہے‘ بتایئے اُن کا نام کیا تھا؟ ( گرو گویند سنگھ)

٭ ریاست مہاراشٹر کی ریاستی زبان مراٹھی کو ریاستی زبان کا درجہ کس سن عیسوی میں ملا تھا؟ ( ۱۹۶۵ء)

٭ ریاست مہاراشٹر میں ہاپوس آم کی سب سے زیادہ پیداوار کس ضلع میں ہوتی ہے؟ ( رتناگیری ضلع)

٭ ونڈے ( یک روزہ) کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں ہندوستان کے کس کھلاڑی نے بنائی؟ ( ویراٹ کوہلی)

٭ نباتات دن کے وقت کون سی گیس خارج کرتے ہیں؟ ( آکسیجن گیس)

( ختم شد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے