किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:15

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ دُنیا میں سب سے پرانے ریلوے اسٹیشن کس ملک میں ہیں؟ ( انگلینڈ)

٭ ملک امریکہ کی قومی زبان کون سی ہے؟ ( انگریزی)

٭ کون سا علم تمام سماجی علوم کے ماں کا درجہ رکھتی ہے؟ ( سماجیات)

٭ ووٹ دینے کا حق کون سا حق کہلاتا ہے؟ ( سیاسی حق)

٭ حرارت کی پیمائش کس سے کی جاتی ہے؟ ( تھرمامیٹر)

٭ دُنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر کون سا ہے؟ ( ٹوکیو)

٭ گاندھی جی نے اپنی قانون کی تعلیم کہاں سے حاصل کی تھی؟ ( انگلینڈ)

٭ برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کا قیام کب عمل میں آیا تھا؟ ( ۱۶۰۰ء)

٭ جمہوریت کی اصطلاح کس زبان سے ماخوذ ہے؟ ( یونانی)

٭ انسانی جسم کی سب سے کمزور ہڈی کون سی ہے؟ ( پسلی کی)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ زبانیں بولی جانے والا ملک کون سا ہے؟ ( ہندوستان)

٭ ہندوستان میں داخل ہونے والی پہلی یوروپی قوم کون تھی؟ ( پرتگال)

٭ اقوام متحدہ (UNO) کا ہیڈکوارٹر کہاں ہے؟ ( نیویارک)

٭ مغل شہنشاہ اکبر اعظم کے دربار کا موسیقار کون تھا؟ ( تان سین)

٭ سکھوں کے دسویں اور آخری گرو کون تھے؟ ( گرو گووند سنگھ)

٭ ٹرافک سگنل میں سب سے اوپر کون سا رنگ ہوتا ہے؟ ( لال)

٭ سب سے بڑا سمندری جاندار کون سا ہے؟ ( بلیو وھیل)

٭ شیواجی مہاراج کی حکومت کا کیا نام تھا؟ ( سوراج)

٭ ہندوستان میں کرنسی ( نوٹ) کہاں چھپتے ہیں؟ ( ناشک)

٭ ہندوستان کی پارلیمنٹ کہاں ہے؟ ( دہلی)

٭ دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ کب ہوا؟ ( ۱۹۴۵ء)

٭ براعظم ایشیاء ملک ہندوستان سے کتنے گنا بڑا ہے؟ ( ۱۴؍ گنا)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ جزیروں پر مشتمل ملک کون سا ہے؟ ( انڈونیشیاء)

٭ فٹ بال کی ایک ٹیم میں کتنے کھلاڑی کھیلتے ہیں؟ ( ۱۱؍ کھلاڑی)

٭ سعودی عرب کا صدر مقام ( راجدھانی) کا نام کیا ہے؟ ( ریاض)

( ختم شد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے