किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:14

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ کس سن عیسوی میں پرتگالی جہاز رواں و اسکوڈی گاما کالی کٹ بندرگاہ پر اُترا تھا؟ ( ۱۴۹۸ء)

٭ پھانسی کی سزا کو سپریم کورٹ کے بعد معاف کرنے کا اختیار کس کو ہے؟ ( صدر جمہوریہ ہند)

٭ ماؤنٹ ایوریسٹ ( ہمالہ) کی اونچائی کتنی ہے؟ ( ۸۸۴۸؍ میٹر)

٭ نوبل ایوارڈ یا نوبل پرائز کل کتنے شعبوں میں خدمات کے لیے دیا جاتا ہے؟ (۶)

٭ ریاستِ گجرات کی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام بتایئے؟ ( گاندھی نگر)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ ہوائی اڈے کس ملک میں ہیں؟ ( امریکہ)

٭ اندھیرے میں چمکنے والی دھات کا نام بتایئے؟ ( ریڈیم)

٭ کرکٹ ورلڈکپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے باؤلر کا نام بتلایئے؟ ( چیتن شرما۔ ہندوستان)

٭ ہندوستان کی سب سے لمبی ندی کون سی ہے؟ ( گنگا ندی)

٭ ہندوستان کا سب سے بلند دروازہ فتح پور سیکری کہاں واقع ہے؟ ( آگرہ۔ اُترپردیش)

٭ اسلامی سال میں کل کتنے دن ہوتے ہیں؟ ( ۳۵۵)

٭ جس ملک کے ڈاک ٹکٹ پر اُس کے ملک کا نام نہ ہو وہ ملک کون ساہے؟ ( انگلینڈ)

٭ مہاراشٹر ریاست کی ذیلی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام بتایئے؟ ( ناگپور)

٭ ہندوستان کی الیکٹرونک صنعت کی راجدھانی کسے کہا جاتا ہے؟ ( بنگلور)

٭ کرکٹ میں تیسرے امپائر کے ذریعے سب سے پہلے آؤٹ دیئے گئے کھلاڑی کا نام بتایئے؟ ( سچن تنڈولکر)

٭ سانپ کی ریڑھ کی ہڈی میں کل کتنے جوڑ ہوتے ہیں؟ ( ۱۴۵)

٭ دُنیا کا سب سے اوٗنچا ملک کون سا ہے؟ (تبت)

٭ دُنیا کا سب سے سخت پتھر کون سا ہے؟ ( گرے فائٹ)

٭ اردو کے پہلے شاعر کون تھے؟ ( امیر خسرو دہلوی)

٭ سورج کی روشنی میں کون سا وٹامن پایا جاتا ہے؟ ( وٹامن ڈی)

٭ پہلی عالمی جنگ کس سن عیسوی میں شروع ہوئی تھی؟ (۱۹۱۴ء)

٭ چمڑے کو فارسی زبان میں کہا کہتے ہیں؟ ( چرم)

٭ وہ کون سا جانور ہے جو گرمی کے دنوں میں بھی سایے میں نہیں بیٹھتا؟ ( زیبرا)

٭ دُنیا کی سب سے تیز رفتار مکھی کون سی ہے؟ ( بوٹ فلائی)

٭ ماچس یا دِیا سلائی میں کون سا فاسفورس استعمال ہوتاہے؟ ( لال فاسفورس)

( ختم شد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے