किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:13

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ ہندوستان میں موبائل سروِس کا آغاز کس سن عیسوی میں شروع ہوا تھا؟ ( ۱۹۹۵ء میں)

٭ دُنیا کے سب سے مشہور آبشار کا نام بتایئے؟ ( نیاگرا)

٭ ’’ اردو‘‘ نامی شہر کس ملک میں واقع ہے؟ ( ترکی)

٭ تخت نشینی کے وقت مغل شہنشاہ اکبرِ اعظم کی عمر کتنی تھی؟ ( ۱۴ ؍ سال)

٭ ملک ایران کا پرانا نام کیا تھا؟ ( فارس)

٭ انسان کا گورا یا سانولا ہونا جلد میں موجود کن ذرّات پر منحصر ہے؟ ( میلانن)

٭ اگر سمندر سے سارا نمک نکال کر زمین پر پھیلا دیا جائے تو سطح زمین پر اس کی کتنے میٹر موٹی تہہ بن جائے گی؟ ( ۴۵؍ میٹر)

٭ کیا یہ دُرست ہے کہ دھوپ میں بیٹھنے سے جلد میں میلانن کی مقدار بڑھ جاتی ہے‘ اس لیے رنگ کالا ہوجاتا ہے؟ ( جی ہاں دُرست ہے)

٭ یہ بات کس نے دریافت کی تھی کہ پانی میں تولنے سے چیزوں کا وزن گھٹ جاتا ہے؟ ( ارشمیدس)

٭ بیالوجی کس زبان کا لفظ ہے؟ ( یونانی زبان کا)

٭ کاربن کی خالص ترین قلمی شکل کیا کہلاتی ہے؟ ( ہیرا)

٭ اِن دو شہروں کے نام بتایئے جن کے درمیان ٹیلی فون سروِس سب سے پہلے مہیا کی گئی تھی؟ ( لندن اور پیرس)

٭ ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم کا نام کیا تھا؟ ( لٹل بوائے)

٭ ڈائنا مائٹ کا موجد کون مشہور شخص تھا؟ ( الفریڈ نوبل)

٭ اس شخص کا نام بتایئے جس نے پاگل کتّے کے کاٹنے کا علاج دریافت کیا تھا؟ ( لوئی پاسچر)

٭ سرد ہوا میں آواز تیز سفر کرے گی یا گرم ہوا میں؟ ( گرم ہوا میں)

٭ تمباکو میں موجود کتنے کیمیاوی مرکبات ایسے ہیں جن کے بارے میں حتمی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ وہ کینسر پیدا کرتے ہیں؟ ( کم از کم پندرہ)

٭ سونارنامی آلہ کس مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے؟ ( سمندر کی گہرائی معلوم کرنے کے لیے)

٭ مغربی بنگال کی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام بتایئے؟ ( کولکتہ)

٭ انڈین نیشنل کانگریس کے سب سے زیادہ مدت تک صدر بنے رہنے کا سہرا کس کے سر ہے؟ ( مولانا ابوالکلام آزاد ۔ ۱۹۴۰ء سے ۱۹۴۶ء تک)

٭ پہلے ہندوستانی جنھوں نے انٹارکٹکا مہم کی کمان سنبھالی تھی کون تھے؟ ( پروفیسر قاسم)

٭ ’’ تہاڑ جیل‘‘ کون سے شہر میں ہے؟ ( دِلّی)

٭ دُنیا کی سب سے بڑی بینک کونسی ہے؟ ( ورلڈ بینک۔ واشنگٹن)

٭ مدھیہ پردیش کی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام بتایئے؟ ( بھوپال)

٭ دُنیا میں زیادہ آبادی کے لحاظ سے براعظم ایشیاء کے بعد دوسرے نمبر پر کونسا براعظم ہے؟ ( براعظم افریقہ)

( ختم شد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے