किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:12

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)

٭ انسان کی ریڑھ کی ہڈی میں کل کتنے منکے یا جوڑ ہوتے ہیں؟  ( ۳۳)

٭ لڑکیوں کا پہلا اسکول کہاں اور کب قائم ہوا تھا؟ ( پونہ۔ ۱۸۴۸ء)

٭ کون سی گیس چونے کے پانی کو دودھیا کردیتی ہے؟ ( کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس)

٭ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے شخص کا نام بتایئے؟ ( نیل آرم سٹرانگ)

٭ ہندوستان کے پہلے سکھ وزیر اعظم کون تھے؟ ( ڈاکٹر منموہن سنگھ)

٭ جدید بھارت کے بانی کسے کہا جاتا ہے؟ ( راجہ رام موہن رائے)

٭ جدید بھارت کے معمار کسے کہا جاتا ہے؟ ( پنڈت جواہر لال نہرو)

٭ تھامس ایڈیسن نے بجلی کا بلب کس سن میں ایجاد کیا تھا؟ ( ۱۸۷۹ء)

٭ چاند پر سب سے پہلے کونسا پرچم لہرایا گیا تھا؟ ( اقوامِ متحدہ کا پرچم)

٭ رابندر ناتھ ٹیگور کون سی زبان کے شاعر تھے؟ ( بنگالی)

٭ ضلع ہنگولی کب وجود میں آیا؟ ( ۱؍مئی ۱۹۹۹ء)

٭ ٹیلی فون کی ایجاد کس نے کی؟ ( گراہم بیل)

٭ بیالوجی ( حیاتیات) کے معنیٰ کیا ہیں؟ ( زندگی کا مطالعہ یا زندگی پر بحث)

٭ انسولین کس بیماری کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے؟ ( ذیابیطس (شوگر))

٭ ایک فٹ برف باری کتنے انچ بارش کے برابر ہوتی ہے؟ ( ایک انچ)

٭ وولٹیج ناپنے کے لیے وولٹ میٹر استعمال کیا جاتا ہے بتایئے کرنٹ کس آلے سے ناپا جاتا ہے؟ ( ایم میٹر)

٭ ریاست مہاراشٹر کی پہلی کارپوریشن (مہانگر پالیکا) کہاں قائم ہوئی تھی؟ ( ممبئی)

٭ شیونیری قلعہ کس ضلع میں واقع ہے؟ ( پونہ)

٭ ریاست راجستھان کی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام بتایئے؟ ( جے پور)

٭ ہندوستان کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا انگریزی اخبار کون سا ہے؟ ( ٹائمس آف انڈیا)

٭ ہندوستان کی پہلی اوپن یونیورسٹی کہاں قائم کی گئی ؟ ( حیدرآباد)

٭ ریاست اُترپردیش کی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام بتایئے؟ ( لکھنؤ)

٭ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کون تھی؟ ( فاطمہ بی بی۔ ۱۹۸۹ء)

٭ ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ شکر کے کارخانے کس ضلع میں ہے؟ ( احمد نگر)

٭ ہندوستان میں پہلا سمینٹ کا کارخانہ کہاں قائم کیا گیا؟ ( چنئی۔ ۱۹۰۴ء)

( ختم شد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے