किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) قسط:11

(پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

٭ بھارت رتن ایوارڈ کی ٹرافی کس دھات کی بنی ہوتی ہے؟ ( کانسہ)

٭ قوسِ قزح ( دھنگ) میں کتنے رنگ ہوتے ہیں؟ ( سات)

٭ ہندوستان کے پہلے سکھ صدر جمہوریہ کون تھے؟  ( گیانی ذیل سنگھ)

٭ ہندوستان کی طرف سے سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹریپل سنچری کس کھلاڑی نے بنائی؟ ( وریندر سہواگ)

٭ نوبل پرائز پانے والی ہندوستان کی پہلی خاتون کون تھی؟ ( مدر ٹریسا)

٭ ہندوستان کی پہلی خاتون معلمہ ( ٹیچر) کون تھی؟ ( ساوتری بائی پھلے)

٭ ہندوستان کے دستور کا معمار کسے کہا جاتا ہے؟ ( ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر)

٭ تاج محل کس ندی کے کنارے واقع ہے؟ ( جمنا ندی)

٭ انسانی خون کتنے وقت میں جسم کا دورہ مکمل کرلیتا ہے؟ ( دس سیکنڈ میں)

٭ کیا یہ صحیح ہے کہ کیلشیم کی کمی سے حافظہ کمزور ہوجاتا ہے؟ ( جی ہاں)

٭ علم حیاتیات کا بانی کس مشہور یونانی مفکر کو کہا جاتا ہے؟ ( ارسطو کو)

٭ ایک جوان آدمی کے جسم میں کتنے لیٹر خون ہوتا ہے؟ ( ۴؍ سے ۵؍ لیٹر)

٭ کس جانور کی شکل کروڑوں سال گزرنے پر بھی تبدیل نہیں ہوئی؟ ( کچھوا)

٭ نبض محسوس کرنے کی سب سے بہترین جگہ کون سی ہے؟ (کلائی)

٭ کس جانور کی کھال کے بارے میں یہ جاتا ہے کہ یہ اتنی گرم ہے کہ اگر کوئی اسے پہن لے تو قطب شمالی کی سخت سرد راتوں میں بھی اسے سردی نہ لگے؟ ( بارہ سنگا)

٭ انسانی خون میں موجود کونسا مادہ آکسیجن کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتا ہے؟ ( ہیموگلوبن)

٭ دُنیا کی پہلی مصنوعی بارش کس شہر میں برسائی گئی؟ ( نیو میکسیکو)

٭ درجہ حرارت ناپنے کے لیے سینٹی گریڈ اسکیل کا استعمال پہلے ہوا تھا یا فارن ہائیٹ کا؟ ( فارن ہائیٹ)

٭ گھروں میں بجلی کا جو میٹر لگا ہوتا ہے اسے سائنسی زبان میں کیا کہتے ہیں؟ ( ایم میٹر)

٭ ریاست کرناٹک کی راجدھانی ( صدر مقام) کا نام کیا ہے؟ ( بنگلور)

٭ زمین سورج سے کون سے نمبر پر ہے؟ ( تیسرے)

٭ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سب سے بڑا خلیہ کون سا ہوتا ہے؟ ( شتر مرغ کا انڈہ)

٭ زمین کی سطح کا تقریباً کتنے فیصد حصہ پانی سے ڈھکا ہوا ہے؟ ( ۷۱؍ فیصد)

٭ عام بیکٹریا کس درجۂ حرارت کے اوپر مر جاتے ہیں؟ ( ۵۰؍ درجہ سینٹی گریڈ)

٭ سورج اور ستاروں کی ہائیڈورجن گیس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کس گیس میں تبدیل ہورہی ہے؟ ( ہیلیم گیس میں)

( ختم شد)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے