कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: عام معلومات ( جنرل نالج) : قسط : 2

( پرائمری و ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشِ درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں)

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)، ناندیڑ 

٭ کس جانور کا منہ سب جانوروں سے بڑا ہوتا ہے؟ ( دریائی گھوڑا)

٭ خون کے جمنے کی وجہ کون سا وٹامن ہے؟ ( وٹامن K)

٭ مکھیاں اور تتلیاں دونوں اپنے کس حصے سے چکھنے کا کام لیتی ہیں؟ ( پاؤں)

٭ ڈسکوری آف انڈیا ( بھارت ایک کھوج) اس کتاب کے مصنف کون ہیں؟ ( پنڈت جواہر لال نہرو)

٭ حضرت ٹیپو سلطانؒ کی وفات کس سن میں ہوئی؟ ( 1799ء)

٭ حضرت اورنگ زیبؒ کی وفات کس سن میں ہوئی؟ ( 1707ء)

٭ جانوروں میں سب سے لمبی عمر پانے والا جانور کون سا ہے؟ ( کچھوا)

٭ دُنیا کا سب سے لمبا جانور کون سا ہے؟ ( زِراف)

٭ کس ملک میں کوئی بھی ندی نہیں ہے؟ ( سعودی عرب)

٭ سمندری جانداروں میں سب سے خطرناک مچھلی کون سی ہے؟ ( شارک مچھلی)

٭ انسانی جسم میں ہڈیوں کی تعداد کتنی ہے؟ ( 206)

٭ کیکڑے کے دانت کہاں ہوتے ہیں؟ ( اس کے پیٹ میں)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ بچوں کے کھلونے بنانے والا ملک کون سا ہے؟ ( چین)

٭ وہائٹ ہاؤس کس ملک میں ہے؟ ( امریکہ)

٭ ہندوستان میں سب سے زیادہ چائے کس ریاست میں پیدا ہوتی ہے؟ ( ریاست آسام)

٭ دُنیا کا سب سے بڑا ملک رقبہ کے لحاظ سے کون سا ہے؟ ( روس)

٭ اژدھے ( سانپ) کے جسم میں زہر کہاں پایا جاتا ہے؟ ( کسی بھی جگہ زہر نہیں ہوتا)

٭ دُنیا کا پہلا ڈاک ٹکٹ کس ملک نے جاری کیا؟ ( انگلینڈ)

٭ دُنیا کا وہ کون سا ملک ہے جو آج تک کسی کا غلام نہیں ہوا؟ ( نیپال)

٭ ہندوستان کی پہلی حکمراں خاتون کون تھی؟ ( رضیہ سلطانہ)

٭ ہندوستان کے کس شہر کو گلابی شہر ( پنک سٹی) کہا جاتا ہے؟ ( جے پور)

٭ دُنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا پودا کون سا ہے؟ ( بانس)

٭ دُنیا میں سب سے زیادہ ڈاک خانے کس ملک میں ہے؟ ( ہندوستان)

٭ سورج کس گیس کا جلتا ہوا گولہ ہے؟ ( ہائیڈروجن گیس)

٭ ہندوستان کا قومی کھیل کون سا ہے؟ ( ہاکی)

(ختم شد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے