कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

( تحریک طالب علم) عام معلومات ( جنرل نالج): قسط: :1

پرائمری و ہائی اسکول کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش درس میں پوچھے جانے والی عام معلومات ( جنرل نالج) کو اُن کی عمر کو ذہن میں رکھ کر ترتیب دی گئی ہیں۔

ترتیب کار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( معاون مدرس)، ناندیڑ 

٭ سارے جہاں سے اچھا یہ نظم کس نے لکھی ؟ ( علامہ اقبالؒ)
٭ ہندوستانی کرنسی ( نوٹ) پر کل کتنی زبانیں تحریر کی گئی ہیں؟ ( ۱۵)
٭ ریاست مہاراشٹر میں کل کتنے اضلاع ہیں؟ ( ۳۶)
٭ ایک کلو گرام میں کتنے گرام ہوتے ہیں؟ ( ۱۰۰۰؍گرام)
٭ دستور ہند کی تمہید کس نے لکھی؟ ( پنڈت جواہر لال نہرو)
٭ سورج کی روشنی میں کونسا وٹامن پایا جاتا ہے؟ ( وٹامن ڈی)
٭ وہ کونسا ملک ہے جس میں مچھر نہیں پایا جاتا؟ ( فرانس)
٭ بندر کو کتنے دماغ ہوتے ہیں؟ ( ۲)
٭ ریاست مہاراشٹر کی گنگا کس ندی کو کہتے ہیں؟ ( گوداوری ندی)
٭ یوم آزادی کس تاریخ کو منایا جاتا ہے؟ (۱۵؍ اگست)
٭ وہ کونسا پرندہ ہے جس کا انڈا سب سے بڑا ہوتا ہے؟ ( شترمرغ)
٭ مکڑی کا خون کس رنگ کا ہوتا ہے؟ ( سفید)
٭ یوم اطفال ( بچوں کا دن) کس تاریخ کو منایا جاتا ہے؟ ( ۱۴ ؍نومبر)
٭ بابائے اُردو کسے کہا جاتا ہے؟ ( مولوی عبدالحق)
٭ انسان کا دل ایک منٹ میں کتنی بار دھڑکتا ہے؟ ( ۷۲)
٭ ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم کون تھے؟ ( لال بہادر شاستری)
٭ ہمارے ملک ہندوستان کا راشٹرگیت ’’ جن من گن‘‘ کس نے لکھا؟ ( رابندر ناتھ ٹائیگور)
٭ سب سے چھوٹا پرندہ کونسا ہے؟ ( ہمنگ برڈ)
٭ یوم جمہوریہ کس تاریخ کو منایا جاتا ہے؟ ( ۲۶؍ جنوری)
٭ ہمارے جسم کے اندر خون کی صفائی کا کام کون کرتا ہے؟ ( گردے)
٭ مور کی پسندیدہ غذا کیا ہے؟ ( سانپ)
٭ وہ کونسا پھل ہے جس کے درخت میں لکڑی نہیں ہوتی ہے؟ ( کیلے کا درخت)
٭ کس ملک کو دریاؤں کا ملک کہا جاتا ہے؟ ( بنگلہ دیش)
٭ سورج کی روشنی زمین تک کتنے وقت میں پہنچتی ہے؟ ( ساڑھے آٹھ منٹ)
٭ آخری مغل بادشاہ کا نام کیا تھا؟ ( بہادر شاہ ظفر)

( ختم شد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے