किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریک طالب علم: دَمدار لطائف ( قسط:دوسری)

( طلبہ و طالبات کو لطف اندوز و تفریح فراہم کرنے کی غرض سے مندرجہ ذیل ’’ دَمدار لطائف‘‘ پیش کیے جارہے ہیں)

ترتیب: عبدالحمید خان غضنفرؔ، ناندیڑ

٭ ایک دوست: ’’ تم نے گانے کی مشق کیوں چھوڑ دی؟‘‘
دوسرا دوست: ’’اپنے گلے کی وجہ سے۔‘‘
پہلا دوست ( حیرت سے) : ’’ کیوں گلے کو کیا ہوا؟‘‘
دوسرا دوست: ’’ پڑوسیوں نے گلا دبانے کی دھمکی دی ہے۔‘‘
٭٭٭٭٭٭
٭ باپ: ( بیٹے سے) ’’ دیکھو، آج ہمارے گھر ایک مہمان آرہے ہیں تم ان کی ناک کے بارے میں کوئی سوال نہ کرنا۔‘‘
جب مہمان آئے تو بیٹا بولا ’’ آپ نے کہا تھا کہ ان کی ناک کے بارے میں کوئی سوال نہ کرنا، مگر ان کی تو ناک ہے ہی نہیں۔‘‘
٭٭٭٭٭٭
٭ ایک ہوٹل میں ایک صاحب نے چکن روسٹ منگوایا۔ ان کو ہڈیاں چوسنے کا بہت شوق تھا، لہٰذا کھانے کے بعد اُنھوں نے ویٹر کو بلوایا، کیوں کہ انھیں ہوٹل میں ہڈیاں چوستے ہوئے شرم آتی تھی، انھوں نے ویٹر سے کہا:’’ یہ ہڈیاں کُتّے کے لیے پیک کردو۔‘‘ ویٹر گیا اور ٹِپ کی خاطر جلدی سے پیک کرکے لے آیا اور بولا:’’ جناب! میں نے آپ کے کُتّے کے لیے سب کی بچی ہوئی ہڈیاں پیک کردی ہیں۔‘‘
٭٭٭٭٭٭
٭ ایک فوجی تین لڑکوں کو پکڑ کر چھاؤنی میں لایا۔ میجر نے ایک سے پوچھا کہ ’’ تم کس جرم میں آئے ہو۔‘‘ اس نے کہا کہ ’’ میں لوٹا ڈبو رہا تھا اور یہ پکڑ کر لے آئے۔‘‘
میجر نے کہا: ’’ چلو بھاگ جاؤ۔‘‘ دوسرےسے پوچھا تو اس نے کہا کہ ’’ میں نے لوٹے کو دریا میں دھکیلا تھا۔‘‘ میجر نے اس کو بھی چھوڑ دیا۔ جب اس نے تیسرے کو بُلایا اور پوچھا تو اس نے کہا : ’’ میں ہی تو وہ لوٹا تھا جسے وہ ڈبو رہے تھے۔‘‘
٭٭٭٭٭٭
٭ ڈاکٹر نے مریض کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا وزن کم کریں اور گھوڑے کی سواری کیا کریں، کچھ دن بعد ڈاکٹر نے مریض سے پوچھا کہ ’’ کیا تم دُبلے ہوئے ہو۔‘‘
مریض نے جواب دیا ’’ میں تو دُبلا نہیں ہوا البتہ گھوڑا ضرور دُبلا ہوگیا ہے۔‘‘
٭٭٭٭٭٭
٭ ایک دوست ( دوسرے دوست سے) ’’ یار سُنا ہے کل تم کو پھانسی لگنے والی ہے۔‘‘
دوسرا دوست: ’’ ہاں ہاں پھانسی تو ضرور ہونے والی ہے۔‘‘
پہلا دوست:’’ کون سا ایساجرم کیا جس کی وجہ سے پھانسی ہوگی۔‘‘
دوسرا دوست: ’’ میں نے ایک مکھی کو ہتھوڑے سے مار دیا۔‘‘
پہلا دوست: ’’ اوہ ! مکھی کو مار دیا اور اتنی بڑی سزا، میں نے بھی تو بہت مکھیاں ماریں کبھی پھانسی نہیں ہوئی۔‘‘
دوسرا دوست: ’’ اصل میں وہ مکھی ایک ٹکلے پر بیٹھی تھی۔‘‘
٭٭٭٭٭٭

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے