किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم (اقوال زرین :قسط: 3)

طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

اقوال زرین نگار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( ناندیڑ) 

٭ بلندی و ترقی حاصل کرنا چاہتے ہو تو پہلے علم کے سمندر کی گہرائی میں اُترنا سیکھو۔

٭ دانا ہمیشہ گہری سوچ کی دُنیا میں ڈوبا رہتا ہے اور بیوقوف ہمیشہ خیالی دُنیا میں۔

٭ ضرورت سے زیادہ جذباتی انسان معاشرے کے ہاتھوں ایک کھلونا بن کر رہ جاتا ہے۔

٭ عزت کے طلب گار مت بنو، کچھ اچھے کام کرو کہ عزت آپ کی طلب گار بنے۔

٭ دولت کے پیچھے بھاگنے والے مت بنو، بلکہ دولت کو اپنے پیچھے بھگانے والے بنو۔

٭ جو قوم فریب و ٹھوکر کھانے کے بعد بھی کچھ نہیں سیکھتی اُس قوم کی پستی و زوال طئے ہے۔

٭ مشکلات و پریشانیاں انسان کو کامیاب زندگی کا سلیقہ سکھانے کے لئے آتی ہیں۔

٭ اپنے حقیقی خوابوں کو پورا کرنے کے لیے نیند کی نہیں بلکہ سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔

٭ خود کو اچھا سمجھنا یہ فریب ہے اور لوگوں کا ہم کو اچھا سمجھنا یہ بیش قیمتی تحفہ ہے۔

٭ جو قوم اپنے فرائض کی ادائیگی سے جی چراتی ہے وہ قوم کبھی بھی عروج حاصل نہیں کرسکتی۔

٭ اگر تم نے اپنی چُھپی ہوئی صلاحیت کو پالیا تو سمجھو کہ تم نے خزانے سے زیادہ خزانہ پالیا۔

٭ جو لوگ دوسروں کے کام آتے ہیں اور اُن کی مدد کرتے ہیں وہی لوگ عزت و تعریف پاتے ہیں۔

٭ جو دوڑتا ہے وہ گرتا ہے، جو گرتا ہے وہ سیکھتا ہے، جو سیکھتا ہے وہ ہی کامیاب ہوتا ہے۔

٭ اپنی سوچ کو اتنا وسیع رکھو کہ آپ کو دوسروں کی صرف خوبیاں ہی نظر آئیں۔

٭ مصیبت ایک آئینہ ہے جس میں انسان اپنا مقام تلاش کرتا ہے آیا وہ بہادُر ہے یا بزدل۔

٭ بُری صحبت خطرناک زہر ہے جو جسم کو نہیں بلکہ اچھے اخلاق، کردار و ضمیر کو مار ڈالتی ہے۔

٭ مصیبت میں پریشان ہونا یہ فطری بات ہے لیکن مصیبت پر غالب آنا یہ بہادری ہے۔

٭ اچھے لوگوں کی صحبت میں رہو اور اُن سے اچھائی سیکھو اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اچھے بناؤ۔

٭ احساسِ کمتری یعنی ہاری ہوئی زندگی جینا ہے اور خوداعتمادی کامیاب زندگی جینا ہے۔

٭ رونے سے اگر مسائل حل ہوجاتے تو دُنیا کے تمام مسائل حل ہوجاتے اور لوگ رو رو کر اندھے ہوجاتے۔

٭ علم تلوار کی دھار سے زیادہ تیز ہے لیکن کب؟ جب آپ کے علم کا مطالعہ بہت گہرا ہو!

٭ کسی کے دُکھ درد کو اپنے دُکھ درد کی طرح محسوس کرنا اور سہنا یہ عظیم انسانوں کی صفت ہے۔

٭ بے کار و بے مطلب گفتگو سے اگر مسائل حل ہوجاتے تو شاید دُنیا میں مسائل نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

٭ خیالی زندگی سے باہر نکل آؤ، کیونکہ خیالی زندگی انسان کو اندر سے بہت کمزور بنادیتی ہے۔

٭ قابل لوگوں سے قابلیت کا فائدہ اُٹھاؤ اور اپنی قابلیت سے دوسروں کو فائدہ پہنچاؤ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے