किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:8)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

اقوالِ زرّین نگار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( ناندیڑ)

٭ ترقی کے لیے مواقع کا انتظار مت کرو، اپنے آپ کو اس قابل بناؤ کہ مواقع تمہارا انتظار کریں۔

٭ احسان کرکے جتلانے والا ایسا ہے جس نے کوئی احسان نہیں کیا۔

٭ مکار لوگوں کی جب جیت ہوتی ہے تو اُس کا جشن شیاطین مناتے ہیں اور اچھے لوگ غم !

٭ اصل زندگی کا آغاز موت سے ہوتا ہے، لوگ اُسے پیدائش سے سمجھتے ہیں!

٭ تنقید برائے طنز ایک ایسا ہتھیار ہے جو جسم کو نہیں بلکہ روح کو زخمی کردیتا ہے۔

٭ سچ نور سے بنا ہے جبکہ جھوٹ ظلمت سے، سچ ظاہر ہوتا ہے، جھوٹ پکڑا جاتا ہے۔

٭ ہمت ہارنے والے کبھی نہیں جیت پاتے اور حوصلہ مند ہار کر بھی کبھی ہمت نہیں ہارتے۔

٭ ہم بہت سی چیزوں کے بارے میں کبھی سوچتے بھی نہیں ہیں جسے سوچنا بہت ضروری ہے!

٭ ہمارے پاس سوچنے کے لیے تو بہت وقت ہے لیکن وقت نہیں ہے تو صرف کام کرنے کیلئے!

٭ شکر گزار لوگوں کے لیے پانی کا ایک گھونٹ بھی بہت ہے اور ناشکر گزار لوگوں کے لیے سمندر بھی کم ہے۔

٭ ہم بے مقصد دوڑ رہے ہیں یا بامقصد، یہ جلدی طے کرو، کیونکہ وقت بہت کم ہے!

٭ اتنے بھی لالچی نہ بنو کہ لوگ جسے دیکھ کر تذبذب کا شکار ہوں کہ یہ جانور ہے یا انسان؟

٭ اگر مقابلہ جیتنا چاہو گے تو جیت جاؤگے، لیکن شرط یہ ہے کہ تمام شرائط پوری کرنے کے بعد۔

٭ جو لوگ اپنی پوشیدہ صلاحیت کو پہچان لیتے ہیں وہی لوگ اپنے اندر انقلابی تبدیلی لاسکتے ہیں۔

٭ دُشمن نے اگر آپ کی تعریف کردی تو سمجھو آپ دُنیا کے بہترین انسانوں میں شامل ہوگئے۔

٭ ایسے انسان بنو کہ تمہارے کردار و برتاؤ سے نہ صرف دوست بلکہ دُشمن بھی متاثر ہوجائیں۔

٭ جتنا برداشت کرسکتے ہو کرو، کیونکہ جو چیز آگ میں تپنے کی صلاحیت نہیں رکھتی جل جاتی ہے۔

٭ ہم مقابلہ جیت سکتے ہیں یا ہار سکتے ہیں! یہ کب طے ہوگا؟ جب ہم مقابلہ جاں نثار کریں گے۔

٭ لوگ ہمیں اچھا کہے یہ خواہش تو سبھی کی ہوتی ہے لیکن کیا یہ اچھے اخلاق و کردار کے بغیر ممکن ہے؟

٭ ہم ہر قسم کی آزادی کا کتنا فائدہ اُٹھاتے ہیں اور کتنا نقصان، ذرا اس پر بھی سوچ کر دیکھئے۔

٭ ہم نصیحت کی باتیں توبہت سنتے ہیں،لیکن ہم اُسے دوسروں کے لیے سمجھتے ہیں۔

٭ جیت صرف یہ نہیں ہوتی کہ ہم جیت گئے ہیں بلکہ جیت تو وہ بھی ہوتی ہے جب ہم ہارنے کے بعد بھی ہمت و حوصلہ نہ ہارے!

٭ کچھ لوگ منصوبہ پر عمل کرکے زندگی گزارتے ہیں تو کچھ لوگ صرف منصوبہ بندی میں ہی زندگی گزار دیتے ہیں۔

٭ ہماری قوم کسی بھی دوسری قوموں سے صلاحیت میں کمزور نہیں ہے فرق صرف غیر ذمہ داری، کم محنت و احساسِ کمتری کا ہے۔

٭ آنسو بہانے والے کمزور سمجھے جاتے ہیں جبکہ آنسو ضبط کرنے والے بہادر، ہم کیا بننا پسند کریں گے؟

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے