कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:7)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

اقوالِ زرّین نگار: عبدالحمید خان غضنفرؔ ( ناندیڑ)

٭ انصاف کے ساتھ انصاف کرو گے تو لوگوں کا انصاف پر مکمل بھروسہ ہوگا۔

٭ دماغ کے بند دروازے کھولنا چاہتے ہو تو غوروفکر او رمطالعہ کیجئے۔

٭ کوشش کرو حوصلے کی کبھی ہار نہیں ہوگی، ہار ہو بھی گئی تو پھر کبھی جیت بھی ہوگی۔

٭ ہار کو برداشت کرنا اور حوصلہ نہ کھونا‘ یہ اعلیٰ درجہ کی بلند ہمتی کہلاتی ہے۔

٭ سورج کبھی نہیں ڈوبتا بلکہ زمین اپنا رُخ بدلتی ہے، فرق صرف سوچ کا ہے۔

٭ لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہو تو کبھی بھی وعدہ خلافی نہ کرو۔

٭ اپنی باتوں میں اثر پیدا کرنے کے لیے اپنے اعمال بھی اثردار ہونے چاہئیں۔

٭ ہم اپنے متعلق زیادہ جانتے ہیں یا دوسرے؟ اس بارے میں ضرور سوچئے۔

٭ روشن ستارے آگ کی تپش برداشت کرتے ہیں اس لیے ہمیشہ روشن رہتے ہیں۔

٭ کاہل بنوگے تو زوال کی طرف جاؤگے، اگر محنت کش بنوگے تو ترقی پاؤگے!

٭ دھوکہ کھانے سے سب کچھ برباد نہیں ہوتا بلکہ انسان بہت کچھ سیکھ لیتا ہے۔

٭ موت کا ایک دن یقینی ہے، زندگی مر مر کے مت جیو، زندگی جیتے جیتے مرو۔

٭ ٹھوکر کھانے سے تکلیف تو ضرور ہوتی ہے لیکن انسان آئندہ دیکھ کر چلنا سیکھتا ہے۔

٭ اپنی شخصیت کی زمین کو ہمیشہ زرخیز بنائے رکھو ، جب چاہو گے اس پر اچھی فصل اُگاؤگے۔

٭ خوش نصیبی یہ نہیں کہ ہم انسان ہیں بلکہ خوش نصیبی تو یہ ہوتی ہے کہ ہم میں انسانیت ہو۔

٭ اچھے کام کرو ، پھل کی اُمید مت رکھو، اچھے کام کا اجر ہمیں دُنیا میں چاہیے یا آخرت میں؟

٭ کاہل آدمی اپنی محنت، صلاحیت، ذہانت، عزت ان سب کو ضائع کردیتا ہے۔

٭ کسی کے سہارے جینے کی کوشش مت کرو، ورنہ اس کے عادی ہوجاؤ گے۔

٭ احساسِ کمتری کا شکار مت بنو بلکہ احساسِ کمتری کو اپنا شکار بناؤ۔

٭ اپنی زندگی کو ہمیشہ بہترین جیت، ترقی و کامیابی کا تحفہ دیتے رہئے۔

٭ غصّے کے وقت خاموشی‘غصّے کو زیر کردیتی ہے، اپنے بھی غصّے کو اور دوسروں کے بھی۔

٭ جینے کا مطلب صرف زندہ رہنا نہیں ہوتا بلکہ کامیاب زندگی جینا‘ جینا ہوتا ہے۔

٭ منزل کو پانے کے لیے ایسی کوشش و تڑپ رکھو کہ آپ کو دیکھ کر منزل حیران ہوجائے!

٭ بلندیوں پر چڑھنے کے لیے حوصلہ بھی بلند، سوچ بھی بلند اور کوشش بھی بلند رکھنی پڑتی ہے۔

٭ قسمت کو قصوروار ٹھہرانا ایسا ہے جیسے پرہیز نہ کرنے کے باوجود دوا کو الزام دینا!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے