किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:27)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ مطالعہ کامیابی کی وہ کنجی ہے جو اسے حاصل کرلیتا ہے تو وہ منزل پالیتا ہے۔ مطالعہ ذہن و قلب کو جلا بخشتا ہے۔ آپ کو ایک وسیع النظر بناتا ہے۔ اگر آپ اپنے اوقات کا صحیح استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو مایوسی اور سستی کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔ اپنی مصروفیات میں کتابوں سے دوستی کرلو، اچھی باتیں سوچ کو نئے زاویے دیتی ہیں، کتابیں گلستان جیسی ہوتی ہیں۔

٭ بہادر انسان اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائے رہتے ہیں چاہے دل میں بسے دُکھ کتنا ہی روئیں چیخیںچلّائیں۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے چہرے پر ہر وقت سکون و اطمینان کی لہریں رواں رہتی ہیں۔ زخموں کی بیلیں ماہ و سال کے پیروں پر چڑھتی چلی جاتی ہیں اور کوئی ان کے دُکھ کو نہیں جان پاتا۔

٭ جس کی اُمیدیں چھوٹی ہوں اس کے عمل بھی درست ہوتے ہیں۔

٭ وہ نامکمل انسان ہے جس نے ساری زندگی طلب دنیا میں بسر کی۔

٭ میٹھی زبان ایک ایسا جادو ہے جو ہمیشہ اپنے سامنے والے پر اثر انداز ہوتا ہے۔

٭ اچھے خیالات بیباک بچوں کی طرح اچانک سامنے آجاتے ہیں۔

٭ اپنے کسی بھائی کی حاجت پوری کرنے والا شخص ایسا ہے گویا اس نے اپنی تمام عمر اللہ تعالیٰ کی یاد میں گزار دی۔

٭ فضول اُمیدوں سے بچو، یہ احمقوں کا سرمایہ ہے۔

٭ لوگوں میں برا وہ ہے جس کی تعظیم اس کے شر کی وجہ سے کی جائے۔

٭ جو شخص خود کو گمراہ کرنے پر مضر ہو، اس کو کوئی راہ پر نہیں لا سکتا۔

٭ زندگی ایک صحرا کی مانند ہے، جہاں نوکیلے پتھروں اور سلگتی ریت پر بہت سنبھل سنبھل کر چلنا پڑتا ہے کیونکہ اگر ان راہوں پر انسان ایک بار راستہ بھول جائے تو ہمیشہ بھٹکتا رہتا ہے۔ ٹانگیں تھکن سے کانپنے لگتی ہیں او رپیروں سے خون نکلنے لگتا ہے اور آخر کار حالات سے لڑتا ہوا یہ انسان زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔

٭ انسان کے دل کو فتح کرنا چاہیے جسم کو نہیں، دل کو فتح کرنا عبادت ہے۔

٭ اگر تم دُنیا کو بدلنا چاہتے ہو تو اپنے آپ کو پہلے بدلو۔

٭ جس طرح پانی سے بھرے برتن کو ایک باریک چھید خالی کردیتا ہے اسی طرح تمھارا تھوڑا سا غصہ اور انا دِل کی عمدگی کو برباد کردیتی ہے۔

٭ دُنیا میں کبھی کسی اچھے انسان کی تلاش مت کرو بلکہ خود اچھے انسان بن جاؤ، ہوسکتا ہے تمھارے اس عمل سے کسی اور کی تلاش ختم ہوجائے۔

٭ دل اگر یقین سے خالی ہو تو زبان تاثیر سے خالی ہوجاتی ہے۔

٭ دُنیا تمھیں اُس وقت تک نہیں ہرا سکتی جب تک تم خود اس سے نہ ہار جاؤ۔

٭ دوسروں پر انحصار کرکے آپ خود اپنی زندگی تباہ کرتے ہیں۔

٭ تھکن سود کی طرح ہوتی ہے۔ ادائیگی نہ ہو تو بے حساب بڑھتی اور جمع ہوتی جاتی ہے۔ جب تک کوئی بھلا آدمی ‘ بھلے طریقے سے اسے بے باک نہ کروا دے۔

٭ سانپ اگر بیمار بھی ہوجائے تو اس کا زہر کم نہیں ہوتا۔

٭ ہیرے اور پتھر کا موازنہ وزن سے نہیں کیا جاسکتا۔

٭ محبت ‘ جذبات اور احساسات برائے فروخت نہیں ہوتے کیونکہ انھیں خریدنے والے سِکّے ابھی ایجاد نہیں ہوئے۔

٭ انسان کی سب سے بڑی عقلمندی یہ ہے کہ عبرت حاصل کی جائے۔

٭ ہر درخت کو لگاتا کوئی اور ہے اور پھل کوئی دوسرا کھاتا ہے۔

٭ سچائی کو ضرورت کے وقت پیش نہ کرنا اس کے وجود سے انکار کے برابر ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے