कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:26)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ انسان کی ہر خواہش کا پورا ہونا ضروری نہیں کہ پھول کی کچھ پتیاں بکھر بھی جاتی ہیں۔

٭ عظیم وہ ہے جس کے دِل میں دوسروں کے درد کا احساس ہو۔

٭ اس دُنیائے فانی میں سب سے عظیم رشتہ ماں اور بچّے کا ہے۔

٭ رات کی تاریکی سے پریشان مت ہوں کیونکہ ایک نئی صبح آپ کی منتظر ہے۔

٭ دوست کو اپنے حالات سے اِتنا ہی آگاہ کرو کہ اگر وہ دُشمن بن جائے تو تمھیں نقصان نہ پہنچا سکے۔

٭ دِل کی بیماریوں میں سے بڑی بیماری کسی کی دِل آزاری کرنا ہے۔

٭ ایک مرتبہ ہار جانے کے بعد خود کو شکست خوردہ کبھی مت سمجھو ورنہ تم بیوقوف لوگوں میں جانے جاؤ گے۔

٭ اندھیرے کو روشنی میں بدلنے کے لیے ایک ننھی سی کرن کافی ہوتی ہے۔ وہ روشنی آپ بنیں، ہمیشہ خوشیوؤں کو ڈھونڈیئے کیونکہ غم تو ڈھونڈے بغیر مل جاتے ہیں۔

٭ عیب تلاش کرنے والے شخص سے اندھا اچھا ہے۔

٭ جو شخص خود کو نہ پہچانے اس سے جانور اچھا ہے۔

٭ بد عمل کسی بھی جگہ بے عزتی کرا دے گا۔

٭ جس دِل میں برداشت کی قوت ہو وہ کبھی شکست نہیں کھاتا۔

٭ اچھے الفاظ استعمال کرو، تم دوسروں کے دِلوں پر بادشاہت کروگے۔

٭ موقع محل دیکھ کر بات کرنا ہی عقل مندی ہے۔

٭ ایک دوست کو اس مُرغابی کی طرح نہیں ہونا چاہیے جو تالاب کے خشک ہوجانے پر دوسرے تالاب کا رُخ کرلیتی ہے بلکہ اسے اس کنول کے پھول کی مانند ہونا چاہیے جو تالاب کے خشک ہوجانے پر خود بھی مُرجھا جاتا ہے۔

٭ حریص ‘ بد دل اور بد گو انسان ‘ شیطان سے بھی بدتر ہے۔

٭ تم چاہتے ہو کہ لوگ تمھیں بھلائی سے یاد کریں تودوسروں کو بُرا نہ کہو۔

٭ تم خوش رہنا چاہتے ہو تو دوسروں کو خوش دیکھ کر جلا نہ کرو۔

٭ دُشمن سے دُشمنی میں حد سے زیادہ نہ بڑھو کیونکہ ہوسکتا ہے کہ کسی دن وہ تمھارا دوست بن جائے۔

٭ موت کو یاد رکھنا‘ نفس کے تمام امراض کی دوا ہے۔

٭ جب دِل اُداس ہو تو اس کا ردِعمل دوسروں پر ظاہر مت ہونے دو، بلکہ دِل کی اُداسی کو دِل کی گہرائیوں میں چھپا کر دوسروں کے ساتھ ہنسی خوشی وقت گزارو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری اُداسی سے کسی اور کا دِل دُکھے۔

٭ اپنے آنسوؤں کو چھپاکر اپنے دل کی اُداسی کو دبا کر اور اپنے حال کو دوسروں پر ظاہر کیے بغیر زندگی گزارو۔

٭ دِل رو رہا ہو تب بھی ہونٹوں پر مسکراہٹ رقصاں رہے کیونکہ یہ خود غرض دُنیا ہنسنے میں تو آپ کا ساتھ ضرور دے سکتی ہے لیکن روتے ہوؤں کا ساتھ نہیںدے سکتی، لہٰذا اپنے ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے رکھو، چاہے وہ جھوٹی ہی کیوں نہ ہو۔

٭ اچھے لوگ دوسروں کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھتے ہیں۔

٭ خاموشی دانائی کا زیور ہے اور احمق کا بھرم۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے