कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:25)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ محبت کے رنگ بکھیروگے تو نفرت کے چھینٹوں سے پاک رہوگے۔

٭ قرض ایک قفس ( قید خانہ) ہے، جس میں داخل ہونا تو آسان ہے لیکن اس سے باہر نکلنا بے حد مشکل ہے۔

٭ اختیار‘ طاقت اور دولت ملنے پر لوگ بدلتے نہیں بلکہ بے نقاب ہوتے ہیں۔

٭ جسم ایک دُکان ہے اور زبان اس کا تالا۔ تالا کھلتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ دُکان سونے کی ہے یا کوئلے کی۔

٭ ہر انسان کی قیمت اس کے اعمال کے مطابق ہے۔

٭ انسان کا لباس اور سوسائٹی اس کے اخلاق و کردار کا پہلا سرٹیفکیٹ ہے۔

٭ تم راستے میں اِتنے پھول بکھیر دو کہ کانٹے دب جائیں۔

٭ زندگی بغیر محنت کے مصیبت اور بغیر عقل کے حیوانیت ہے۔

٭ زندگی خوشیوں اور غم دونوں سے بھرپور ہے۔ کامیاب لوگ خوشیوں پر رب کا شکر ادا کرتے ہیں۔

٭ عقل کا امتحان غصہ کی حالت میں ہوتا ہے اور دوست کا امتحان مصیبت میں ہوتا ہے۔

٭ جو مصیبت سے گھبراتے ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کرتے۔

٭ شخصیت کی نشوونما اُس وقت رُکتی ہے‘ جب انسان خود کو کامل سمجھتا ہے۔

٭ سختیاں انسان کو طاقتور بنا دیتی ہیں اگر انسان کو صبر کرنے کی طاقت حاصل ہو۔

٭ جسے سال بھر کوئی تکلیف نہ پہنچے تو وہ سمجھ لے کہ رب اس سے ناراض ہے۔

٭ جب تک کسی سے بات چیت نہ ہو اُسے حقیر نہ سمجھو۔

٭ ہزار قہقہوں کے پیچھے ایک غم ضرور پوشیدہ ہوتا ہے۔

٭ اگر کسی انسان کے اخلاق دیکھنا ہو تو اُسے غصے کی حالت میں دیکھو۔

٭ غم کو زندگی میں شامل نہ کرو کیونکہ وہ عارضی ہے۔

٭ اچھے دوست ہاتھ اور آنکھ کی طرح ہوتے ہیں، جب ہاتھ کو تکلیف ہوتی ہے تو آنکھ روتی ہے اور ہاتھ آنسو پونچھتے ہیں۔

٭ دُشمن پر احسان کرو وہ دوست بن جائے گا۔

٭ بُرے لوگوں اور مطلبی دوستوں سے تنہائی بہتر ہے۔

٭ ہنر انسان کا سب سے بڑا دوست ہے۔

٭ اچھے انسان کی پہچان اس کے عمدہ اخلاق ہیں۔

٭ جس پر نصیحت اثر نہ کرے وہ جان لے کہ اس کا دِل ایمان سے خالی ہے۔

٭ ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے