कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:23)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ عقل و عدل پر مبنی ہوتا ہے۔ اس لیے کبھی بھی حرفِ شکایت ہونٹوں پہ نہ لاؤ۔

٭ جو لوگ زندگی کو اللہ تعالیٰ کا عطیہ سمجھ کر گزارتے ہیں ‘ وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے۔

٭ حق کا پرستار کبھی ذلیل و خوار نہیں ہوتا خواہ سارا زمانہ اس کے خلاف ہوجائے۔

٭ کوئی شیشہ انسان کی اتنی حقیقی تصویر پیش نہیں کرسکتا جتنی اس کی بات چیت‘ اس کے اندر کی تصویر پیش کرتی ہے۔

٭ اگر سچائی کو اس کی اصل ضرورت کے وقت پیش نہ کیا جائے تو اس کے وجود کا اعتراف کرنا ہی بیکار ہے۔ کیونکہ چراغ جلانے کا اصل وقت غروب آفتاب کے بعد آتا ہے نہ کہ پچھلے پہر۔

٭ کسی فلاسفر یا دانشور کے منہ سے نکلی ہوئی بات کبھی بھی مہمل اور مضحکہ خیز نہیں ہوتی۔

٭ گُلِ داؤدی کا پھول صرف اس موسم میں کھلتا ہے جب کوئی دوسرا پھول نہیں کھلتا۔ بالکل اسی طرح سچا دوست اس وقت کام آتا ہے جب کوئی اور کام نہ آئے۔

٭ اپنی زندگی میں شمعیں روشن کرو، تاکہ جن کی روشنی سے آنے والی نسلیں ترقی کی راہیں تلاش کرسکیں۔

٭ اچھی بات چاہے کوئی بھی کہے اپنے پلّے سے باندھ لو کیونکہ جب موتی کی قیمت مقرر کی جاتی ہے تو یہ نہیں دیکھا جاتا کہ سمندر کی تہہ سے موتی نکالنے والا شریف ہے یا ذلیل۔

٭ علم حاصل کرنا چاہتے ہو تو سختیاں برداشت کرنا سیکھو۔

٭ خوشحالی اپنے ساتھ غرور و تکبر بھی لاتی ہے۔

٭ علم اس حد تک سیکھو جس سے اعمال دُرست ہوجائیں۔

٭ انسان جو حالت اپنے لیے پسند کرتا ہے‘ اسی حالت میں رہتا ہے۔

٭ بُرا آدمی کسی کے ساتھ نیک گمان نہیں رکھتا‘ کیونکہ وہ ہر ایک کو اپنے جیسا خیال کرتا ہے۔

٭ آنکھ‘ زبان‘ کان اور پیٹ کی حفاظت کرو تاکہ لاپرواہی سے رسوائی نہ ہو۔

٭ کم کھانا، کم سونا اور کم بولنا زندگی کے بہترین اُصول ہیں۔

٭ نیت نیک ہو تو چھوٹے کام کا اجر بھی بڑے کام کے برابر ہوجاتا ہے۔

٭ ایسی نیکی کرو جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فیض پہنچے۔

٭ بہترین حکومت وہ ہے جو بالکل حکومت نہ کرے بلکہ خدمت کرے۔

٭ اگر انسان غم کو اپنا ہم سفر بنا لے تو اس سفر کی ہم راہی کے درمیان بہت سی عظیم باتیں سیکھ لے گا۔

٭ جب تک آپ خود پرستی نہ چھوڑدیں‘ خدا پرستی حاصل نہیں ہوگی۔

٭ بڑے کام کرو، بڑے وعدے نہ کرو۔

٭ علم سے انسان کی خامیاں دور ہوتی ہیں۔

٭ علم سے انسان کی عزت ہوتی ہے۔

٭ دُنیا ایک ایسا امتحانی کمرہ ہے جس میں ہر اُمیدوار مقررہ وقت تک رہتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے