किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:22)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ جو شخص یا قوم کام کرنے سے جی چُرائے اسے کبھی کامیابی اور آزادی حاصل نہیں ہوسکتی، کاہل اور کام چور کے نصیب میں غلامی لکھی ہے۔ ( ڈاکٹر مولوی عبدالحق)

٭ قوم کے ہر فرد میں ہمت‘ طاقت‘ چستی ولولہ‘ حوصلہ بھردو تو زوال پذیر قوم بھی زندہ ہوسکتی ہے۔ ( علامہ عنایت اللہ مشرقی)

٭ ہر قوم کی فتح مندی اور غلبے کا راز اس کے نوجوانوں کی جسمانی صحت پر ہے۔ ( علامہ عیایت اللہ مشرقی)

٭ تعلیم کا مقصد مثالی انسان کی تکمیل ہے۔ ( کنفوشس)

٭ سو طرح کے پھولوں کو اپنی بہار دکھانے دو، سو طرح کے افکار کو مقابلہ کرنے دو، خوشبو وہی حاوی ہوگی جو بہتر ہے ‘ رنگ وہی غالب آئے گا جو حقیقی ہے۔ ( ماؤزے تنگ)

٭ ہمیں مسائل کو ایک ہی نقطۂ نظر کے بجائے مختلف پہلوؤں سے دیکھنا چاہیے۔ ( ماؤزے تنگ)

٭ بُری کتابیں ایسا زہر ہیں جو جسم کو نہیں روح کو مار ڈالتی ہیں۔ ( ٹالسٹائی)

٭ جو شخص اچھی کتابیں پڑھنے کا شوق نہیں رکھتا وہ معراج انسانی سے گرا ہوا ہے۔ ( برنارڈ شاہ)

٭ وہ گیت ختم ہوجاتے ہیں جو قوموں یا ملتوں میں حرارت رکھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ ( ٹینی سن)

٭ بلند حوصلہ انسان کے ہاتھ میں آکر مٹی بھی سونا بن جاتی ہے۔ ( برٹرنڈرسل)

٭ بات واضح ‘ صاف اور غیر مبہم کیجیے تاکہ آپ کا حریف فائدہ نہ اُٹھا سکے۔ ( روز ویلٹ)

٭ اچھی چیز حاصل کرلینا کوئی خوبی نہیں ہے ، خوبی اسے عمدہ طریقے سے استعمال کرنے میں ہے۔ ( ڈاکٹر سموئیل جانسن)

٭ انسان کا کردار اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس شے سے خوش ہوتا ہے۔ ( ڈاکٹر سموئیل جانسن)

٭ تمھاری عقل ہی تمھاری اُستاد ہے۔ ( شیکسپیئر)

٭ وہ ترانے جو قوموں کے دِل دھڑنے سے عاری ہیں اگر کہے ہی نہ جائیں تو اچھا ہے۔ ( شیکسپیئر)

٭ بے شک دیر تک سوچو لیکن سوچنے کے بعد جو فیصلہ کرو وہ اٹل ہو۔ ( بنجمن فرینکلن)

٭ ذاتی لائبریری زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے ‘ اور دِماغی لائبریری بے بہا نعمت۔ ( لینن)

٭ تعلیم کا مقصد اِنسانی علم میں اضافہ کرنا ہی نہیں اس کا مقصد انسانی ذہن کی تشکیل ہے۔ ( لارڈ میکالے)

٭ عوام کو صرف خیالات بیدار نہیں کرسکتے بلکہ تحریک عمل اور پوری قوت سے آگے بڑھنے کا جذبہ بیدار رکھتا ہے۔ ( ہٹلر)

٭ بیج کا وہی عنصر فنا ہوتا ہے جو ناقص پہلو رکھتا ہے اور وہی عنصر پودا بنتا ہے جو صالح ہوتا ہے۔ ( ہیگل)

٭ زندگی کی سب سے بڑی فتح نفس پر قابو پانا ہے اگر نفس نے دل پر فتح پالی تو سمجھو دل مُردہ ہے۔ ( ارسطو)

٭ اہلِ علم کا امتحان کثرت علم سے نہیں ہوتا بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ فتنہ انگیز باتوں سے کس طرح بچتا ہے۔ ( افلاطون)

٭ جب تمھیں علم ہوگیا کہ تمھاری روزی دوسرے لوگوں کی روزی سے الگ ہے تو پھر یہ پریشانی اور بے صبری کیوں؟ ( حکیم اقلیدس)

٭ مقصد کی سچی لگن مشکلات میں مایوس نہیں ہونے دیتی۔ ( سوامی دیانند)

٭ خواب وہ نہیں ہوتے جو ہم سوتے وقت دیکھتے ہیں‘ بلکہ خواب وہ ہوتے ہیں جو ہمیں سونے نہیں دیتے۔ ( ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے