कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:19)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ ایک دانشور سے پوچھا گیا کہ غصہ کیا ہے؟ خوبصورت جواب ملا: ’’ کسی کی غلطی کی سزا خود کو دینا۔‘‘

٭ اپنے خیالات کو پانی کے قطروں سے زیادہ پاکیزہ رکھو کیونکہ جس طرح قطروں سے دریا بنتا ہے اس طرح خیالات سے ایمان بنتا ہے۔

٭ انسان کی بربادی کا وقت تب شروع ہوتا ہے جب اس کے والدین اس کے غصے اور ناراضگی کے خوف سے اپنی ضرورت بتانا اور نصیحت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

٭ تمھارا رب ایک ہے پھر بھی تم اسے یاد نہیں کرتے لیکن اس کے کتنے بندے ہیں پھر بھی وہ تم کو نہیں بھولتا۔

٭ اگر راستہ خوبصورت ہے تو معلوم کرو کہ کس منزل کو جانا ہے لیکن اگر منزل خوبصورت ہے تو راستے کی پرواہ نہ کرو۔

٭ کسی بھی انسان سے ملو تو پُرخلوص انداز سے ملو کہ تمھاری یاد مدتوں اس کے دل میں رہے۔

٭ اگر آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو وقت اور پابندی کا خیال رکھو۔

٭ جس بات کا تمھیں پورا علم نہ ہو زبان سے مت کہو۔

٭ عبادت میں دل کی اور محفل میں زبان کی حفاظت کرو۔

٭ جو شخص کوئی ایسی بات تم سے منسوب کرے جو تم میں نہیں ہے تو خبردار ہوجاؤ وہ بُری بات بھی تم سے منسوب کرسکتا ہے۔

٭ کسی کو پانے کی تمنا مت کرو بلکہ اپنے آپ کو ایسے سانچے میں ڈھالو کہ لوگ آپ کو پانے کی تمنا کریں۔

٭ علم اور خوفِ خدا سے عزت ملتی ہے۔

٭ وقت کی اگر کوئی قیمت ہے تو وہ اس کا صحیح استعمال ہے۔

٭ عقلمند وہ ہے جسے غصہ دیر سے آتا ہے۔

٭ باوفا دوست قیمتی ہیرے سے کم نہیں۔

٭ اچھی کتاب ہی کسی کو اچھا انسان بناتی ہے۔

٭ ماں باپ کی خوشنودی دُنیا میں باعثِ دولت اور آخرت میں باعثِ نجات ہے۔

٭ اگر تمھارا اخلاق اچھا ہے اور تم خوش کلام ہو تو سبھی تم سے محبت کریں گے۔

٭ اپنی زندگی مختصر خیال کرو او رنیک اعمال کی طرف توجہ مرکوز رکھو۔

٭ علم ایک سمندر کے مانند ہے۔ اسے حاصل کرنا چاہتے ہو تو کنارے پر نہ کھڑے رہو بلکہ گہرائی میں اُترتے چلے جاؤ۔

٭ علم ہی وہ منزل ہے ‘ وہ روشنی ہے جو تمھیں تنگ سے تنگ اور باریک سے باریک راستوں سے گزر کر منزل مقصود تک لے جاتی ہے۔

٭ علم کے پیالے کو اپنے ہونٹوں سے لگالو۔ علم کا جو بھی گھونٹ تمھارے حلق سے اُتر جائے گا وہ تمھارے دل اور دماغ کو روشن کردے گا۔

٭ سچا دوست وہ ہے جو آپ کی طرف اس وقت آئے جب ساری دُنیا آپ کا ساتھ چھوڑ چکی ہو۔

٭ دُنیا میں ساری چیزیں ٹھوکر لگنے سے ٹوٹ جاتی ہیں مگر صرف انسان ہی ہے جو ٹھوکر لگنے کے بعد ترقی کرتا ہے۔

٭ اپنے آپ کو اِتنا مت گراؤ کہ دوسرے تمھیں حقیر سمجھیں، جانتے نہیں کہ گرے ہوئے مکان کی تو لوگ اینٹیں بھی اُٹھالے جاتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے