किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:18)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ غریب سے نفرت مت کرو‘ کیا پتہ کل تم بھی غریب ہوجاؤ۔

٭ ہمیشہ منہ سے اچھی بات نکالو کیونکہ دِن میں ایک وقت قبولیت کا ہوتا ہے کہ اس میں کہی ہوئی بات سچ نکلتی ہے۔

٭ غریب ہے وہ شخص جو علم کے نور سے مالا مال نہیں۔

٭ اگر کوئی آپ سے بد اخلاقی سے پیش آتا ہے تو آپ اسے نرم رویے سے شرمندہ کردیں۔

٭ کبھی کسی شخص کی باتیں کسی دوسرے شخص کے کانوں میں مت ڈالو ،اِس سے زمین پر بڑے بڑے فساد پیدا ہوتے ہیں۔

٭ مصیبت کی شکایت سے پرہیز کرو کیونکہ اِ س سے خدا ناراض‘ دُشمن خوش اور دوست غمگین ہوتا ہے۔

٭ نیک خواہشات اِنسان کے ذہن کو تسلی دیتی ہیں۔

٭ داناؤں کا کہنا ماننے والا کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا۔

٭ تنہا انسان یادوں کے زخموں میں اُلجھا رہتا ہے۔

٭ جو دوسروں کے دُکھ کو محسوس کرتے ہیں وہ عظیم لوگ ہیں۔

٭ وقت خدا کی امانت ہے اِس کو ضائع کرنا خیانت ہے۔

٭ لوگوں کے ساتھ مہربانی سے ملنا دعوت دینے کی نسبت بہتر ہے۔

٭ علم ایسی روح ہے جو ہر انسان کو نئی زندگی عطا کرتی ہے۔

٭ علم ایسی روشنی ہے جو بھٹکے ہوئے انسانوں کو صحیح راستہ دکھاتی ہے۔

٭ دوستی ایسا دریا ہے جس میں خلوص کا پانی بہتا ہے۔

٭ مسکراہٹ ایک ایسا خزانہ ہے جو امیر غریب کے پاس ہوتا ہے۔

٭ کسی سے اپنی ناراضی کو اِتنا طویل مت کرو کہ وہ تمھارے بغیر ہی جینا سیکھ لے۔

٭ کسی کی خوبیوں کو دیکھ کر حسد نہ کرو بلکہ کوشش کرو کہ اِس کی خوبیاں تمھارے کام آسکیں۔

٭ علم کی طلب سے شرم مت کرو کیونکہ جہالت زیادہ باعثِ شرم ہے۔

٭ جس نے کسی کو اکیلے میں نصیحت کی اس نے اسے سنوار دیا اور جس نے کسی کو سب کے سامنے نصیحت کی اس نے اسے مزید بگاڑ دیا۔

٭ اپنی نیکی چھپانا آپ کی سوچ کا امتحان ہے اور دوسروں کے گناہ کو چھپانا اپنے کردار کا امتحان ہے۔

٭ تھوڑا دینے پر شرماؤ نہیں کیونکہ خالی ہاتھ واپس کرنا اس سے خراب ہے۔

٭ دن کو رزق تلاش کرو اور رات کو اسے تلاش کرو جو رزق دیتا ہو۔

٭ اندھیرا کتنا ہی کیوں نہ ہو روشنی کی ایک کرن اسے ختم کرنے کے لیے کافی ہے۔

٭ دو طرح سے چیزیں چھوٹی نظر آتی ہیں۔ ایک دوٗر سے ، ایک غروٗر سے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ar Arabic en English hi Hindi mr Marathi ur Urdu