किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:17)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی مگر تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔

٭ انسان کی حقیقت ان چیزوں میں نہیں ہے جو وہ ظاہر کرتا ہے بلکہ ان چیزوں میں ہے جو وہ ظاہر نہیں کرتا۔

٭ مقصد کے بغیر زندگی ایسی ڈولتی کشتی ہے جسے اپنے ساحل کا پتہ نہ ہو۔

٭ اخلاق ایک ایسا ہتھیار ہے جو پتھر کو بھی کاٹ سکتا ہے۔

٭ پانی بنو جو اپنا راستہ خود بناتا ہے، پتھر نہ بنو جو دوسروں کا راستہ روک لیتا ہے۔

٭ خوش اخلاقی ایسی خوشبو ہے جو میلوں دوٗر سے محسوس ہو جاتی ہے۔

٭ وقت ‘ ہوا اور دولت ہمیشہ بدلتے رہتے ہیں۔

٭ اچھے وقت سے زیادہ اچھا دوست عزیز رکھو کیونکہ اچھا دوست بُرے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے۔

٭ ہزار غلطیوں کے باوجود آپ اپنے آپ سے پیار کرتے ہو تو پھر کیوں کسی ایک غلطی پر اس سے اِتنی نفرت کرتے ہو۔

٭ شیر چھلانگ مارنے کے لیے ایک قدم پیچھے لیتا ہے اس لیے جب زِندگی آپ کو پیچھے ڈھکیلتی ہے تو کمر کس لو زِندگی آپ کو ایک اوٗنچی چھلانگ دینے کے لیے تیار ہے۔

٭ دُعاؤں کا رنگ نہیں ہوتا لیکن دُعا جب رنگ لاتی ہے تو زِندگی میں رنگ بھر جاتے ہیں۔

٭ ماں باپ ہمیں شہزادوں کی طرح پالتے ہیں اِس لیے ہمارا فرض ہے کہ بڑھاپے میں ہم بھی انھیں بادشاہوں کی طرح رکھیں۔

٭ جھوٹ کا بھی ایک ذائقہ ہوتا ہے۔ خود بولو تو میٹھا لگتا ہے اور کوئی دوسرا بولے تو کڑوا لگتا ہے۔

٭ کسی کا عیب تلاش کرنے والے کی مثال اس مکھی کی طرح ہے جو سارا خوبصورت جسم چھوڑ کر صرف زخم پر بیٹھتی ہے۔

٭ جو شخص مصیبت کا بوجھ خوش اسلوبی سے اُٹھا سکتا ہے وہی سب سے بہتر کام کرسکتا ہے۔

٭ اپنی نیکیوں کے لیے پوشیدہ جگہ بناؤ جیسے برائیوں کے لیے بناتے ہو۔

٭ بھروسہ ایک ایسا تحفہ ہے جو دولت دیکھ کر نہیں بلکہ قابلیت دیکھ کر کیا جاتا ہے۔

٭ کسی کو دھوکہ مت دو کیونکہ دھوکہ جس سے شروع ہو تا ہے اُسی پر ختم ہو تا ہے۔

٭ عقلمند کو نصیحت کی ضرورت نہیں ہوتی اور بیوقوف اُسے قبول نہیں کرتا۔

٭ خوبصورت ہونا اہم نہیں ہے بلکہ اہم ہونا خوبصورت ہے۔

٭ زندگی کی کتاب میں اتنی غلطیاں مت کرو کہ پینسل سے پہلے ربر ختم ہوجائے‘ توبہ سے پہلے زندگی۔

٭ اگر زندگی میں کسی کو خوشی نہیں دے سکتے تو اسے دُکھ بھی مت دو۔

٭ اگر کسی کو کوئی تحفہ دینا چاہتے ہو تو اخلاق سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں۔

٭ اگر تم چاہتے ہو کہ تمھاری اولاد تمھاری خدمت کرے تو آج اپنے ماں باپ کی خدمت کرو۔

٭ کسی کو دھوکا دینا ‘کل کوئی تمھیں دھوکا دے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے