किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:16)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ انسان کی قابلیت اور شرافت اِس کی زبان کے نیچے پوشیدہ رہتی ہے۔

٭ حاسد اِنسان تمھاری خوشی سے غمگین ہو جاتا ہے۔ یہ اس کے لیے بہت کافی ہے۔ تمھیں اس سے انتقام لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے وہ تو خود ہی اپنی آگ میں جل رہا ہے۔

٭ منزل کی تلاش کرنا چاہو تو پُرعزم جذبوں کو اپنے دِل میں جگہ دو، یہ تمھاری منزل کا پتہ بتا دے گی۔

٭ نیکی کا آغاز مشکل لیکن انجام راحت بخش ہوتا ہے۔ جبکہ بدی کا آغاز مزیدار اور انجام تکلیف دہ ہوتا ہے۔

٭ زیادہ دولت کا لالچ نہ کرو، زندگی اور صحت تھوڑی سی آمدنی پر بھی قائم رکھی جاسکتی ہے۔

٭ بے کاری انسان کی صلاحیتوں کو زنگ آلود کردیتی ہے۔ اس لیے کام کرتے رہو۔

٭ نیک نیتی کی کوشش کرو۔ اس سے تمھاری زندگی خوش حال ہوجائے گی۔

٭ ہر ناکامی کے بعد کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ شرط یہ ہے کہ ناکامی کے بعد مایوس نہ ہوا جائے۔

٭ بیکار مت بیٹھو۔ اس سے زندگی کی مشکلات بڑھتی ہیں۔

٭ وہ علم بیکار ہے جو اِنسان کو کام کرنا تو سکھادے لیکن زندگی گزارنے کا سلیقہ نہ سکھائے۔

٭ دُنیا میں نیک کام کرکے مر جانا آبِ حیات پینے سے بہتر ہے۔

٭ تعلیم کا مقصد علم سے بھری دُنیا نہیں بلکہ قوت کی تربیت کرنا ہے۔

٭ تعلیم سے مُراد تجربے کی از سرِ نو تشکیل ہے جس میں فرد کو اپنی قوتوں پر زیادہ تسلط پانے کے لیے قابل بناتے ہوئے اس کے تجربے میں وسعت پیدا کی جاتی ہے اور اُسے سماجی لحاظ سے زیادہ مفید بنایا جاتا ہے۔

٭ علم رکھنے والے زندگی بسر کرنے کے لیے پورے طور سے تیار رہتے ہیں۔

٭ قدرت کے کارخانے کا علم بہم پہنچانا اور اس کے کھلے اور پوشیدہ خزانے کی صحیح معلومات تعلیم کے ذریعے ہوتی ہے۔

٭ علم کے ہی ذریعے انسان وقت کو پہچانتاہے۔

٭ علم سے حسن اخلاق اچھے ہوتے ہیں۔

٭ جب تم جان جاؤ کہ اللہ تمھارے ساتھ ہے تو پھر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون تمھارے خلاف ہے۔

٭ دِلوں میں اُترنے کے لیے سیڑھیوں کی نہیں بلکہ اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے۔

٭ سب سے خوبصورت آپ کی زبان ہے۔ اپنی زبان سے چاہے تو دِل جیت لے چاہے تو دِل چیر دے۔

٭ کائنات کی سب سے مہنگی چیز ’’ احساس ‘‘ ہے جو دُنیا کے ہر انسان کے پاس نہیں ہوتی۔

٭ دو چہرے انسان کبھی نہیں بھولتا‘ ایک مشکل میں ساتھ دینے والا، دوسرا مشکل میں ساتھ چھوڑ جانے والا۔

٭ بہترین انسان عمل سے پہچانا جاتا ہے ورنہ اچھی باتیں تو دیوار پر بھی لکھی جاتی ہیں۔

٭ سب انسان ایک جیسے نہیں ہوتے‘بہت فرق ہوتا ہے ، کوئی زندگی کو گزارتا ہے اور کسی کو زندگی گزار دیتی ہے۔

٭ نفس وہ گھوڑا ہے جس پر انسان قابو پالے تو دُنیا اس کے قدموں میں ہوتی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے