कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔ قسط:11)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ جو لوگ انجام سے ڈرتے ہیں وہ اپنا آغاز کمزور حوصلوں سے کرتے ہیں۔

٭ اپنے مقصد کو پانے والے نہ کبھی پاؤں کے چھالے دیکھتے ہیں نہ راہ میں پڑے کانٹے۔

٭ علم میں وہ طاقت ہے جس سے سب کچھ نہ سہی لیکن بہت کچھ فتح کیا جاسکتا ہے۔

٭ قوم کی خستہ حالی کا سبب کون ہیں؟ دوسرے یا ہم، اس بارے میں ضرور سوچئے۔

٭ اپنے آپ کو کمزور سمجھنا‘ دوسروں سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے ہارنے کے برابر ہے۔

٭ حالات کی کسوٹی پر وہی لوگ پرکھے جاتے ہیں جو ذہنی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔

٭ آج ہماری قوم ترقی کے میدان میں کس مقام پر کھڑی ہے ، کیا ہمیں کچھ پتہ بھی ہے؟

٭ جو قوم اخبارات، رسائل و کتب پڑھنے سے قاصر ہے وہ قوم ترقی کرنے سے بھی قاصر رہے گی۔

٭ بننا ہے تو تعریف کے قابل بنو، ورنہ نفرت کے قابل دُنیا میں تو بہت سے لوگ ہیں!

٭ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف وقت گزاری نہیں بلکہ خود کو ایک عظیم الشان انسان بنانے کی تخلیق ہے۔

٭ جو قوم خود بخود بکھرنا شروع ہوجاتی ہے تو پھر اُس کے زوال کے لیے دُشمنوں کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔

٭ ہم اس دُنیا میں کامیاب زندگی جینے کے لیے آئے ہیں شکست خوردہ زندگی گزارنے کے لیے نہیں۔

٭ لوگوں کو اُن کی گفتگو سے پہچاننے کی کوشش مت کیجئے، بلکہ اُن کے اعمال سے پہچاننے کی کوشش کیجئے۔

٭ دُنیا میں اچھائی بھی بہت ہے اور برائی بھی بہت ہے، ہم جسے زیادہ ڈھونڈتے ہیں وہی ہمیں ملتی ہے۔

٭ اپنی قابلیت کو کبھی زنگ مت لگنے دیجیے، کیوں کہ جب لوہے کو زنگ لگتا ہے تو اُس کی قدر و قیمت گھٹ جاتی ہے۔

٭ خواب دیکھنا اور خوابوں کے لیے لڑنے میں بہت فرق ہے، جو خوابوں کے لیے لڑتے ہیں اکثر وہی کامیاب بھی ہوتے ہیں۔

٭ بعض لوگ زندگی سے بہت کچھ لیتے ہیں اور بعض لوگ زندگی کو بہت کچھ دیتے ہیں۔ آپ کیسے لوگ بننا پسند کریں گے؟

٭ اپنے اندر موجود قابلیت کے خزانوں کو ڈھونڈیئے۔ اگر وہ مل جائے تو نہ آپ غریب رہیں گے نہ آپ کی قوم!

٭ غفلت کی نیند سونے والے ہمیشہ برباد ہوتے ہیں اور بامقصد جاگنے والے ہمیشہ آباد۔ آپ کیا کرنا پسند کریں گے۔

٭ ہم اپنے لیے کتنے اچھے ہیں اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بلکہ ہم دوسروں کے لیے کتنے اچھے ہیں اِس سے بہت فرق پڑتاہے۔

٭ اچھا انسان وہ نہیں ہوتا جو خود کو اچھا انسان سمجھے بلکہ اچھا انسان وہ ہوتا ہے جسے اچھے اور برے دونوں انسان بھی اچھا انسان سمجھے۔

٭ شکست کھانے کے بعد اپنے حوصلوں میں اتنی طاقت پیدا کرو کہ پھر کبھی شکست تمہیں شکست دینے کی ہمت نہ کرے۔

٭ عقلمند اور بیوقوف میں فرق صرف اِتنا ہے کہ عقلمند کی باتیں عقلمند بھی سمجھ سکتا ہے جب کہ بیوقوف کی باتیں بیوقوف بھی سمجھ نہیں سکتا۔

٭ اچھائی کا کوئی بدل نہیں ہوتا کیوں کہ وہ انمول ہوتی ہے، اس لیے تو بعض لوگ اچھائی کے بدلے اچھائی کی اِتنی زیادہ قیمت چکا نہیں سکتے۔

٭ ہم ابتدائی کوشش میں بڑی کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں جب کہ ابتدائی کوشش کامیابی کی طرف بڑھنے کا صرف آغاز ہے انجام نہیں!

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے