कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:61)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ اگر آپ تاریخ کا مطالعہ کریں گے تو پتہ چلے گا کہ جتنی بھی عظیم کامیابیاں ہیں وہ دراصل ناکامیوں کی کہانیاں بھی ہیں۔

٭ ہم بس ایک بار جیتے ہیں۔ غلط! ہم صرف ایک بار مرتے ہیں اور ہر دن جیتے ہیں! آپ کی زندگی کی خوشی آپ کے خیالات کی قابلیت پر انحصار کرتی ہے۔

٭کبھی بھی طوطا مت بنو ہمیشہ باز بنو۔ کیوں کہ طوطا بولتا بہت ہے لیکن اوٗنچا اُڑ نہیں سکتا۔ لیکن باز بِنا بولے آسمان کو چیر سکتا ہے۔

٭تنہا سفر کرنے کا خواہش مند آج ہی سفر شروع کرسکتا ہے مگر ساتھی کے متمنی کو ساتھی کے تیار ہونے تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

٭میں نہیں جانتا کہ مثبت خیال یا مایوس افراد میں کون صحیح ہیں۔ لیکن اِتنا جانتا ہوں کہ مثبت خیال افراد زندگی میں کچھ کر جاتے ہیں۔ ( کریگ وینٹر)

٭اپنی زندگی کی ذمہ داری قبول کریں۔ جان لیں کہ آپ کے علاوہ کوئی نہیں جو آپ کو اُس مقام تک لے جائے جو آپ چاہتے ہیں۔

٭جوکھم اُٹھائیں‘ بڑے سوال پوچھیں۔ غلطیوں سے نہ گھبرائیں، اگر آپ غلطیاں نہیں کرتے تو آپ بہت زیادہ آگے نہیں جا سکیں گے۔

٭کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپ کو اکیلے ہی آگے بڑھنا پڑتا ہے، لوگ آپ کے ساتھ تب آتے ہیں جب آپ کامیاب ہوجاتے ہیں۔

٭کامیابی کی پہلی سیڑھی کوشش ہے۔ کوشش سے غلطی‘ غلطی سے سبق‘ سبق سے تجربہ اور تجربے سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

٭ کیرئیر کا انتخاب تھوڑا مشکل مگر انتہائی اہم فیصلہ ہے لیکن اس دُرست فیصلے کے بعد انسان کی زندگی میں آسانی سے کامیابیاں آتی ہیں۔

٭نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خود میں خود اعتمادی پیدا کرے اور روشن مستقبل کے لیے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنائیں۔

٭نوجوان اپنے بلند حوصلوں‘ بلند خوابوں‘ آہنی اِرادوں اور عظیم مقاصد سے دُنیا کو بدل دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔

٭اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے کتنے اہداف حاصل کرلیے ہیں‘ آپ کو ہمیشہ اپنی نگاہ اس سے بھی بڑے مقصد پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

٭یہ مت سوچو کہ ایک سال یا ایک مہینے میں کیا ہوسکتا ہے بلکہ یہ سوچو کہ چوبیس گھنٹوں میں کیا ہوسکتاہے۔

٭ہر طوفان آپ کی زندگی کو تباہ کرنے کے لیے نہیں آتا۔ کچھ طوفان آپ کے راستے صاف کرنے کے لیے آتے ہیں۔

٭ جب بھی پڑھائی کے دوران تحریک کی کمی محسوس ہونے لگے تو اپنے والدین کی طرف دیکھ کر پڑھنا شروع کردیں۔

٭جس دن ہمارے دستخط آٹو گراف میں بدل جائیں۔ مان لیجیے آپ کامیاب ہوگئے۔ ( ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام)

٭کائنات میں صرف ایک ہی چیز ایسی ہے جسے آپ یقینی طور پر بہتر بنا سکتے ہیں اور وہ چیز آپ خود ہیں۔ ( الڈوس ہکسلی)

٭جو کتابیں آپ کو سب سے زیادہ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں وہی آپ کی سب سے زیادہ مدد کرتی ہیں۔ ( تھیوڈر پارکر)

٭اپنے اندر موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھاریں۔ جو مِل گیا ہے اس کے لیے شکر ادا کریں اور جو نہیں ملا‘ اس کے لیے جدوجہد کریں۔

٭کامیابی کسی کو ورثہ میں نہیں ملتی اور نہ ہی ذات‘ مذہب اور معاشی حیثیت سے‘ اس کی کنجی ہے صحیح محنت، اپنی ذہانت کا صحیح استعمال۔

٭جو اقوام وقت کی قدر کرتی ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے اور جو قومیں وقت کو برباد کرتی ہیں وہ ناکام و نامُراد ہی رہتی ہیں۔

٭جس طرح ایک انسانی جسم کی نشوونما کے لیے خوراک ضروری ہے بالکل اسی طرح قلب و ذہن کی روحانی خوراک کے لیے مطالعہ ضروری ہے۔

٭ہمیں خود کو بہتر بنانے پر کام کرنا چاہیے۔ جو کام ہم کررہے ہیں اسے خوب سے خوب تر کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ یہی زندگی میں آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

٭دوستوں جس دِن آپ کی ’’ موبائل فون والی لت‘‘ کتابوں کی لت میں بدل جائے گی نا پھر کامیابی آپ کے پاس خود چل کر آئے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے