कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:59)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ وہ اعتماد جس سے پہاڑوں کو اپنی جگہ سے ہٹایا جاسکتا ہے خود کا اپنی ذات پر بھروسہ کرنا ہے۔

٭ یقین عزم کے ساتھ ہو تو گرتوں کو اُٹھاتا ہے اور ہارنے والوں اور پیچھے رہ جانے والوں کو نیا راستہ دیتا ہے۔

٭ آپ کے سبھی خواب پورے ہوسکتے ہیں اگر آپ میں انہیں پانے کی جستجو میں لگے رہنے کا حوصلہ ہو۔

٭ انسان پیدائشی طور پر جن صلاحیتوں کا مالک ہے‘ عام طور پر وہ ان کا صرف دس فیصد استعمال کرتا ہے۔ ( نفسیات کے ماہرین)

٭ کسی بھی کام اور کسی بھی مہم کو شروع کرنے سے پہلے انتہائی ضروری ہے کہ ناکامی کا خوف دل سے نکال دیا جائے۔

٭ تعلیم وہ سنگِ بنیاد ہے جس پر قوم کی تعمیر ہوتی ہے اور یہ تمام لوگوں کی مکمل صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا کام کرتی ہے۔

٭ کسی کامیاب شخص جیسا بننے کی خواہش رکھنا آسان ہے مگر اس کی کامیابی سے سبق سیکھنا اور عادتیں اپنانا تھوڑا مشکل ہے۔

٭ آپ کو طاقتور بننا ہوگا‘ اس لیے نہیں کہ آپ کسی کو ہرا سکے بلکہ اس لیے کہ کوئی آپ کو ہرا نہ سکے۔

٭ منزلیں اُنھیں نہیں ملتیں جن کے خواب بڑے ہوتے ہیں بلکہ منزلیں اُنھیں ملتی ہیں جو اپنی ضد پر اڑے ہوتے ہیں۔

٭ صرف مری ہوئی مچھلی ہی پانی کے بہاؤ کے ساتھ بہتی ہے، جس مچھلی میں جان ہوتی ہے وہ اپنا راستہ خود بناتی ہے۔

٭ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ میں کچھ خاص بات ہے تو اُسے لوگوں تک پہنچاؤ خود تک محدود مت رکھو۔

٭ منزل کو دماغ میں رکھو اور محنت کو دِل میں اور کرو خود سے ہی ایک وعدہ کہ منزل تک نہیں رُکوں گا۔

٭ ابھی گردن جھکا کر پڑھ لو تم، ایک دِن جب تمھیں عظیم الشان کامیابی ملے گی تب سب سے اوٗنچا سر تمہارا ہی ہوگا۔

٭ ہارنے والے اور جیتنے والوں میں بس فرق اِتنا ہے کہ ہارنے والے مشکلوں کو دیکھتے ہیں اور جیتنے والے منزلوں کو!

٭ کسی جامع منصوبہ پر اگلے ہفتے عمل درآمد سے بہتر ہے کہ ایک اچھے منصوبے پر ابھی عمل شروع کردیا جائے۔

٭ جیسے ہی آپ منفی خیالات کو مثبت خیالات سے بدلیں گے‘ ویسے ہی آپ مثبت نتائج برآمد کریں گے۔

٭ کامیابی کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ ہے کہ جب دیگر ہمت ہار چکے ہوں تب بھی آپ ڈٹے رہیں۔

٭ عقل مند افراد جب جب سیکھتے ہیں جب انہیں موقع ملتا ہے‘ لیکن نادان تب ہی جب اُن کے لیے بہت ضروری ہوجائے۔

٭ اگر تمھیں اپنے اِردگرد اندھیرا دِکھائی دے رہا ہے تو ایک بار پھر دیکھو ہوسکتا ہے تم خود ہی روشنی ہو۔

٭ آؤ ہم آج قربانی دینے کی تیاری کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو بہتر کل نصیب ہو۔ ( ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام)

٭ آپ جس شعبے میں ہواُس شعبے کے بادشاہ بنو، کوئی بھی فرد اُس شعبے میں آپ سے آگے نہیں ہونا چاہیے!

٭ خود کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت بہت ضروری ہے چاہے وہ جسمانی بہتری کے لیے ہو یا ذہنی یا اخلاقی بہتری کے لیے۔

٭ چھوٹی چھوٹی ناکامیوں کے بعد ہی بڑی کامیابی ملتی ہے۔ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اندھیری رات سے اُمید بھری صبح کیسے نکلتی ہے۔

٭ جیتنے والا ہمیشہ اپنے ہدف پر دھیان دیتا ہے اور ہارنے والا جیتنے والے پر دھیان دیتا ہے فرق صرف نظریے کا ہے۔

٭ آپ رُکنے کے لیے بنے ہی نہیں ہیں آپ تو اُڑنے اور چلنے کے لیے بنے ہو۔ آپ کو کوئی نہیں روک سکتا جب تک آپ رُکتے نہیں!

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے