कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحریکِ طالبِ علم ( اقوالِ زرین۔قسط:58)

(طلبہ و طالبات کی ہمت و حوصلہ افزائی ، غوروفکر ، احساس کی بیداری کے لئے مندرجہ ذیل اقوال زرین پیش کیے جارہے ہیں )

٭ ہارنے سے کبھی مت ڈرنا کیوں کہ ہار جیسی کوئی چیز ہوتی ہی نہیں ہے یا تو جیت ملتی ہے یا تو سیکھ۔

٭ جدوجہد کبھی بھی بے وجہ نہیں ہوتی، شروعات میں وہ آپ کو طاقت دیتی ہے اور آخر میں تجربہ اور خوشی۔

٭ ناکام لوگ دُنیا کے ڈر سے اپنے فیصلے بدل دیتے ہیں اور کامیاب لوگ اپنے فیصلوں سے دُنیا بدل دیتے ہیں۔

٭ اگر آپ وہی کچھ کریں گے جو اب تک کرتے آئے ہیں‘ تو آپ کو وہی کچھ ملے گا جو اب تک ملتا آیا ہے۔

٭ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا کامیابی تب ملتی ہے جب ہم روز زندگی میں تھوڑا آگے بڑھتے ہیں۔

٭ مقدر بھی بدل سکتا ہے اگر اِرادہ مضبوط ہے تو، ورنہ مقدر کو قصوروار قرار دینے میں تو پوری زندگی چلی جائے گی۔

٭ جتنا بڑا خواب ہوگا اُتنی بڑی تکلیفیں ہوں گی ، اور جتنی بڑی تکلیفیں ہوں گی اتنی بڑی کامیابی ہوگی۔

٭ کبھی اکیلا چلنا پڑے تو ڈریئے مت کیوں کہ قبرستان‘ چوٹی اور تخت پر انسان اکیلا ہی ہوتا ہے۔

٭ ہمت مت کھونا‘ ابھی بہت آگے جانا ہے جنھوں نے کہا تھا تمہارے بس کا نہیں ابھی ان کو بھی کرکے دکھانا ہے۔

٭ منزل پر آدھے راستے تک جاکر کبھی واپس نا لوٹیں، کیوں کہ واپس لوٹنے پر بھی آدھا راستہ پار کرنا ہی پڑتا ہے۔

٭ سوتے رہنے والے صرف خواب دیکھتے ہیں اور جاگنے والے ان خوابوں کو ضد میں بدل کر حقیقت میں پورا کرتے ہیں۔

٭ سو جگہ پر ایک فٹ گڑھا کھودنے سے پانی نہیں ملتا، ایک جگہ پر سو فٹ گڑھا کھودنے سے پانی یقینی طور پر ملتا ہے۔

٭ رات کی پڑھائی سب سے اچھی پڑھائی ہوتی ہے کیوں کہ تب کتابیں ہمارے لیے اور ہم کتابوں کے لیے جاگتے ہیں۔

٭ ایک آس لگائے بیٹھے ہیں والدین‘ ایک تم ہی ہو جو اُن کے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہو!

٭ زندگی میں سب کچھ آسان ہے جب آپ مصروف ہو لیکن سب کچھ مشکل ہے جب آپ سُست ہو!

٭ دُنیا اُسی کی قدر کرتی ہے جو خود کو قیمتی بناتا ہے اُس کی نہیں جو ذرا سی مصیبت دیکھ کر ہار مان جاتا ہے۔

٭ جب منزل قریب ہو تو محنت بہت زیادہ کرنا ‘جیت یقیناًہے تمہاری! بس تم اپنی پڑھائی میں مصروف رہنا!

٭ دُنیا میں بہت سی اہم چیزیں ان لوگوں کے ذریعے پوری کی گئی جنھوں نے تب کوشش کی جب کوئی اُمید نہیں تھی۔

٭ جب کوئی کام اہمیت رکھتا ہو تو پھر اسے ضرور انجام دیں‘ چاہے حالات کتنے بھی ناموافق ہوں۔

٭ مصیبت میں حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے، ہمت سے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے ، ہمت طاقت سے زیادہ کام کرتی ہے۔

٭ کامیابی یہ نہیں کہ آپ نے کتنی دولت کمائی بلکہ یہ ہے کہ آپ نے اپنی ذات سے کتنوں کو فائدہ پہنچایا۔

٭ نئی بنیادیں وہی لوگ رکھ سکتے ہیں جو اس راز سے واقف ہوں کہ پرانی بنیادیں کیوں بیٹھ گئی تھیں۔

٭ وہ شخص جو ایک گھنٹے کا وقت ضائع کردے‘ وہ اب تک زندگی کی اہمیت سے واقف نہیں ہے۔

٭ آدمی ہر اس کام میں کامیاب ہوسکتا ہے جس کام کے تئیں اس میں بے پناہ جذبہ و جوش ہوتا ہے۔

٭ آپ کسی چیز کا قابل قدر علم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسے دوسروں کو سیکھانا شروع کردیجیے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے